Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:20 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

لو جنا ب کی بھی سنو

 

طویل دورے سے کھلاڑی تھکاوٹ سے دوچار

سیروتفریح اور آرام کی ضرورت ہے : دھونی

ہمیں معلوم ہے کیسی کرکٹ کھیلنی ہے:ہیڈن

نئی دہلی، 21؍جنوری (آ ئی این ایس انڈیا )2 پریکٹس میچ،4 ٹیسٹ میچ اور 2 ون ڈے کھیلنے کے بعد ٹیم انڈیا آسٹریلیا ئی سر زمین پر جیت کا مزہ نہیں چکھ سکی ہے۔انگلینڈ کے خلاف فلاپ شو کے بعد ہندوستانی ٹیم پر کئی طرح کے سوالات اٹھ رہے ہیں۔کبھی گیندبازوں ، کبھی بلے بازوں اور کبھی قسمت کو کوسنے کے بعد اب ہندوستانی کپتان کے پاس جواب کی بھی کمی پڑ رہی ہے۔اس لئے دھونی نے میڈیا کے ذریعے شائقین سے صبرسے کا م لینے اور ٹیم پربھروسہ رکھنے کی اپیل کی ہے۔دھونی نے کہا کہ ٹیم پر بھروسہ رکھئے ۔ہارنے پر ہماری تنقید ہوتی ہے، مگر یہ بھی دھیا ن میں رکھئے کہ اسی ٹیم نے ہمیں 2013میں چمپئنز ٹرافی انگلینڈ میں جتوائی اور پھر انگلینڈ میں ون ڈے سیریز بھی جیتنے میں ہم کامیاب رہے۔ دھونی اس موقع پر یہ بھی کہنے سے نہیں چوکے کہ کھلاڑی طویل دورے کے بعد تھوڑے تھک گئے ہیں اور کھیل سے دور رہ کر وقت گزارنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ دھونی نے آنے والے دنوں میں پریکٹس سے زیادہ، تازہ دم ہونے کے لئے سیرسپاٹے پر زور دینے کی بات کہی ہے۔دھونی کے مطابق اگلے میچ سے پہلے ہمارے پاس 4-5 دن کا وقت ہے۔ ہم ان دنوں کا اچھا استعمال کریں گے تاکہ کھلاڑی تازہ دم رہیں۔ یہ اس لئے ضروری ہے کہ ہمیں 2 مہینے کا وقت آسٹریلیا میں اورگذارنا ہے اور اچھی کرکٹ کھیلنی ہے۔تھکاوٹ کا بہانہ تو دھونی نے بنا لیا ، لیکن یہ بات تو ان کھلاڑیوں پر توصادق آتی ہے، جنہوں نے ہر میچ کھیلا ہے۔لیکن ان کی کارکردگی کا کیا جنہیں دورے پر بیچ بیچ میں کئی وجوہات کی وجہ سے کافی آرام کا مو قع ملا ہے۔یعنی وراٹ کوہلی اور اجنکیا رہانے کو چھوڑ کر کوئی بھی کھلاڑی اس سہ رخی سیریز میں ایسے نہیں ہیں ، جس نے سارے میچوں میں شرکت کی ہے۔پھر یہ تھکاوٹ مسلسل مل رہی ہار سے ذہنی ہے، یا جسمانی یہ سمجھنا تھوڑا مشکل ہے۔
ہوبار ٹ:تمام تنقید کے باوجود آسٹریلیائی وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن نے کہا کہ ان کی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلنے میں آرام دہ محسوس کرتی ہے اور ڈیوڈ وارنر پر جرمانہ لگائے جانے سے ہوئے تنازعہ کے باوجود اس سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں ۔ہندوستان کے خلاف ون ڈے میچ کے دوران روہت شرما سے الجھنے کی وجہ سے وارنر پر میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمس سدرلینڈ نے اس کے بعد وارنر کو تنازعات سے بچنے کی تاکید کی تھی۔ہیڈن نے انگلینڈ کے خلاف جمعہ کو ہونے والے میچ سے قبل ’ڈیلی ٹیلی گراف ‘سے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کیسی کرکٹ کھیلنی ہے اور ڈیوڈ ہم سے مختلف نہیں ہیں ۔ہم سب مقابلہ کرنے کے لیے کھیل رہے ہیں۔امپائر اپنا کام کر رہے ہیں اور وہ طے کریں گے اگر کوئی بات کھیل کی روح کے منا فی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیائی کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیائی ٹیم مخالف ٹیم کا احترام کرتی ہے۔ ہم جس طرح سے کھیلتے ہیں، اس میں ہم آرام محسو س کرتے ہیں ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment