Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:24 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

انچیون ایشین گیمز:سیماپونیا بنیں گولڈن گرل

 

سیماپونیا نے ایتھلیٹک کا پہلا طلائی اور ملک کیلئے پانچواں طلائی تمغہ جیتا،بجرنگ کو چاندی، نرسمہا کو کانسی ،صنم اور ساکیت کو ملا نقرئی

انچیون،29 ستمبر (یو این آئی)ہندوستانی خاتون ایتھلیٹ سیما پونیا نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے ڈسکس تھرو میں اکسٹھ اعشاریہ صفر تین میٹر کی دوری کے ساتھ ایتھلیٹک کا پہلا طلائی اور ملک کیلئے پانچواں طلائی تمغہ جیت لیا۔سیما نے چوتھی کوشش میں 61 اعشاریہ 03 میٹر کی دوری تک چکا پھینکا۔ جبکہ چین کی جیا اوزین لو نے 59 اعشاریہ 35 میٹر کے ساتھ نقرئی اور چین کی ہی جیان تانگ نے 59 اعشاریہ 03 کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان کی کرشنا پونیا 55 اعشاریہ 57 تھرو کے ساتھ چوتھے مقام پر رہیں۔ او پی جوش نے خواتین کی پندرہ سو میٹر دوڑ میں تیرہ اعشاریہ چار چھ سیکنڈ کا وقت لے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔جبکہ نوین کمار نے مردوں کی تین ہزار میٹر اسٹپل چیز میں آٹھ منٹ چالیس اعشاریہ تین نو سیکنڈ کے ساتھ اپنے بہترین وقت کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ہندوستان نے اس طرح ٹریک اینڈ فیلڈ ایونٹ میں تین دنوں میں ایک طلائی، ایک نقرئی اور چھ کانسہ سمیت کل آٹھ تمغے جیت لئے ہیں۔سیما نے گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں ڈسکس تھرو میں نقرئی تمغہ جیتا تھا۔ جبکہ 2010 دہلی دولت مشترکہ کھیلوں میں کانسہ اور 2006 ملبورن دولت مشترکہ کھیلوں میں نقرئی تمغہ جیتا تھا۔سیما نے اپنی شروعات پچپن اعشاریہ سات چھ میٹر سے کی تھی جبکہ دوسری کوشش میں وہ ستاون میٹر اور تیسری کوشش میں 59 اعشاریہ تین چھ میٹر اور چوتھی اور آخری کوشش میں اکسٹھ اعشاریہ صفر تین میٹر مکمل کرنے میں کامیاب رہیں۔اس دوران اوپی جوش نے خواتین کی پندرہ سو میٹر دوڑ میں چارمنٹ تیرہ اعشاریہ چار چھ سیکنڈ کے ساتھ کانسہ جیتا۔ بحرین کی یوسف عیسی نے چار منٹ نواعشاریہ نو صفر سیکنڈ کے ساتھ طلائی، جبکہ ہندوستان کی سمی بارکوس چار منٹ سترہ اعشاریہ ایک دو سیکنڈ کے ساتھ پانچویں مقام پر رہیں۔خواتین کی لمبی کود ایونٹ میں دونوں ایتھلیٹ این پرجوشا اور میوخا جانی نے مایوس کیا۔ جبکہ ہندوستان کے کنہو محمد ابراہم جوزف،جتن پال اور اروکیا راجن چار ضرب چار سو میٹر ریلے کی دوسری ہٹ میں تین منٹ زیرپانچ چھ صفر سیکنڈ وقت کے ساتھ فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئے۔

دوسری جانب سابق چمپئن صنم سنگھ کو اس بار ساکیت منینی کے ساتھ انچیون ایشیائی کھیلوں کے دسویں دن پیر کو یہاں ٹینس ٹورنامنٹ کے مرد ڈبلز کے بارش سے متاثرہ فائنل میچ میں میزبان جنوبی کوریا کی جوڑی سے شکست کے بعد نقرئی تمغہ پر اکتفا کرنا پڑا ۔ صنم نے چار سال پہلے گوانگزو میں سوم دیو دیوورمن کے ساتھ مرد ڈبلز کا طلائی تمغہ جیتا تھا۔ صنم اور ساکیت کی پانچویں سیڈ جوڑی کو جنوبی کوریا کے لم یوگ یو اور چنگ یون کی آٹھویں سیڈ جوڑی سے ایک گھنٹے 29 منٹ تک چلے مقابلے میں 5۔7 ،6۔7 ،0۔2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندستان کا ٹینس ٹورنامنٹ میں اس طرح یہ چوتھا تمغہ رہا۔ ہندستان نے کل تین کانسی کے تمغے جیتے تھے۔ صنم اور ساکیت کی جوڑی نے کوریا ئی جوڑی کے خلاف پہلے سیٹ میں 40 منٹ تک جدوجہد کی لیکن انہیں 5۔7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرا سیٹ ٹائی بریکر میں گیا ۔ ہندستانی جوڑی نے دوسرے سیٹ میں اچھا مظاہرہ کیا لیکن ٹائی بریکر میں کئی بے جا غلطیاں کرنے کا نقصان انہیں اٹھانا پڑا اور وہ ٹائی بریکر 2۔7 سے ہار گئے۔ کوریا ئی جوڑی نے اس طرح طلائی تمغہ پر قبضہ کیا۔

ادھریوگیشور دت کی سنہری کامیابی کے بعد ہندستان کے بجرنگ اور نرسمہا یادو نے انچیون ایشیائی کھیلوں کے فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں پیر کو بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے جیت لیے۔ بجرنگ نے 61 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں چاندی کا اور نرسمہا نے 74 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا۔ یوگیشور نے کل 65 کلوگرام کے زمرے میں طلائی تمغہ جیتا۔ہندستان نے 17 ویں ایشیائی کھیلوں میں کشتی میں اب تک ایک طلائی، ایک نقرئی اور تین کانسی سمیت پانچ تمغے جیتے ہیں ۔ہندستان نے گزشتہ ایشیائی کھیلوں میں صرف تین کانسی کے تمغے جیتے تھے۔ بجرنگ 61 کلو گرام زمرے میں بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں پہنچے اور نزدیکی مقابلے میں ایران کے پہلوان مسعود اسماعیل سے ہارے۔ 20 سالہ بجرنگ نے گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا اور اب انچیون ایشیاڈ میں بھی انہیں چاندی ملا۔ ایران کا 36 سالہ پ وان مسعود کہیں زیادہ تجربہ کار تھا اور اس نے آخری لمحات میں دو پوائنٹس جٹا ر طلائی اپنے نام ر لیا۔ نرسمہا 74 کلوگرام کے ری پینج مقابلے میں ترکمانستان کے رمضان امباروو کو 4 ۔ 1 سے ہرا کر کانسی کا تمغہ کے لئے جاپان کے دیس ے شمادا کے خلاف اترے اور انہوں نے بے حد جدوجہد میں 10۔7 سے مقابلہ جیت کر ملک کو کانسی کا تمغہ دلایا۔ عالمی چمپئن شپ کے سابق کانسی فاتح بجرنگ پہلے راؤنڈ میں 0۔2 سے پچھڑ گئے۔ لیکن دوسرے راؤنڈ میں انہوں نے جھپٹتے ہوئے ایرانی پہلوان کو دبوچ کر دو پوائنٹس بٹور لیے۔ مسعود نے جوابی حملہ کیا اور دو پوائنٹس لے کر 4۔2 سے آگے ہو گئے۔ بجرنگ نے اپنا تمام جوش تجربہ داؤ پر لگاتے ہوئے دو پوائنٹس لے کر اسکور 4۔4 سے برابر کر دیا۔ بجرنگ کو اب آخری وقت میں یہ اسکور بنائے رکھنا تھا لیکن ایرانی پہلوان آخر میں دو پوائنٹس لے اڑا اور بجرنگ کا طلائی کا خواب ٹوٹ گیا۔ بجرنگ کو چاندی سے اطمینان کرنا پڑا۔نرسمہا اور شمادا کے درمیان 74 کلو گرام میں کانسی کا تمغہ کے لئے زبردست مقابلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران 5 ۔ 5 کے اسکور پر ہندستان نے اپیل کی لیکن وہ مسترد ہو گئی اور جاپانی پہلوان کے حصے میں دو پوائنٹس آ گئے۔ شمادا 7 ۔ 5 سے آگے ہو گئے، لیکن نرسمہا نے شمادا کو اپنے داؤ میں پھنساتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کئے اور اسکور 7 ۔ 7 سے برابر کر دیا۔ شمادا نے ایک پوائنٹس لینے کیلئے خود کو جھونک دیا، لیکن وہ نرسمہا کے جال میں پھنس کر الٹے پوائنٹس دے بیٹھے۔ہندستانی پہلوان نے 10 ۔ 7 سے مقابلہ جیت کر کانسی اپنے نام کیا۔ اس درمیان پون کمار کو مردوں کی فری اسٹائل 86 کلوگرام ری پینج مقابلے میں چین کے زانگ فینگ نے 3۔1 سے شکست دے دی۔ چینی کھلاڑی نے پہلے راؤنڈ میں 2۔0 کی سبقت بنا لی تھی اور دوسرے راؤنڈ میں زانگ نے دو پوائنٹس جوڑے جبکہ ہندستانی پہلوان ایک پوائنٹس ہی بنا سکا۔

...


Advertisment

Advertisment