Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 06:14 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

کرکٹ میں بھی ریڈ اوریلو کارڈ نافذ کئے جائیں:مارٹن کرو

 

ویلنگٹن، 20 جنوری(یو این آئی)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو کہتے ہیں کہ فٹ بال کی طرز پر پیلے اور لال رنگ کے کارڈز کا استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ہندستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے خاتمے سے کھلاڑیوں کے باہم الجھنے کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا، سہ فریقی سیریز کے پہلے ہی مقابلے میں وہیں سے جڑ گیا۔ ملبورن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور ہندستان کے روہت شرما کے درمیان ہونے والی 'تو تو، میں میں'اپنے منطقی انجام کو پہنچی۔ ڈیوڈ وارنر پر 50 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے ۔ہندستان کی اننگز کے 23 ویں اوور کے اختتام پر ہندستانی بلے باز اوور تھرو کا ایک رن دوڑ رہے تھے جس پر آسٹریلیا کے فیلڈرز نے اپنی ناخوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند روہت شرما کی ٹانگوں کو چھوتی ہوئی گئی ہے ۔ اس معاملے پر وارنر اور رہت کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور امپائر کو درمیان میں آ کر دونوں کو الگ کرنا پڑا۔گو کہ وارنر نے"جرم کی صحت" تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ جب روہت کے قریب پہنچے تھے تو وہ اپنی زبان میں کچھ کہہ رہے تھے ، \"میں نے کہا کہ انگریزی بولو، مجھے ہندی نہیں آتی۔\" لیکن وارنر کے رویے کی بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے ۔ ٹیسٹ سیریز کے دوران ہندستان کے کھلاڑیوں سے الجھنے کے متعدد واقعات کے بعد اب یہ تازہ اتفاق ظاہر کرتا ہے کہ وارنر کو اپنے رویے میں بہتری لانا ہوگی، بصورت دیگر وہ اپنے ساتھ آسٹریلیا کے لیے بھی سنگین مسائل کھڑے کریں گے ۔آسٹریلیا کے کھلاڑیوں نے روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف گزشتہ ایشیز سیریز میں بھی \"زبان\" کا خوب استعمال کیا تھا، پھر ہندستان کو اپنی زبان درازی سے زیر کیا۔ اب مختلف حلقے مطالبہ کررہے ہیں کہ معمولی جرمانوں سے یہ چیز نہیں رکے گی۔ اگر کرکٹ کے \"شرفاء کے کھیل\" ہونے کا تاثر برقرار رکھنا ہے تو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کو سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے ۔

...


Advertisment

Advertisment