Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 11:16 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

ولیمسن کی عمدہ بلے بازی سے نیوزی لینڈ کی شاندار جیت

 

ویلنگٹن، 20 جنوری (یو این آئی) کین ولیمسن (103) کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے آج یہاں سری لنکا کے خلاف چوتھا یک روزہ میچ چار وکٹ سے جیت کر سات میچوں کی ایک روزہ سیریز میں 1۔2 کی سبقت حاصل کرلی۔سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49 اعشاریہ 3 اوور میں 276 رنوں پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 11 گیندیں باقی رہتے 48.1 اوور میں ہی چھ وکٹ پر 280 رن بنا کر میچ جیت لیا۔آسٹریلیا کے ساتھ عالمی کپ کی مشترکہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی طرف سے مین آف دی میچ 24 سالہ ولیمسن کے علاوہ گرانٹ ایلئٹ، کورے اینڈرسن اور لیوک رونچی نے بھی شاندار اننگز کھیلیں۔
مہیلا جے وردھنے (94) اور کمار سنگاکارا (76) کی شاندار باریوں کی بدولت سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں تمام وکٹ کھوکر 276 رنوں کا اسکور کھڑاکیا تھا ۔ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری لنکا ٹیم کی جانب سے مہیلا اور سنگاکارا کے علاوہ سلامی بلے باز تلک رتنے دلشان (44) نے بھی اچھی باری کھیلی ۔ ٹیم کی اس ‘‘تین مورتی’’ کے علاوہ دیگر کوئی بھی بلے باز کیوں گیند کے آگے نہیں ٹک پایا۔ پوری ٹیم 49.3 اوور میں 276 رن پر ڈھیر ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹم ساوتھی کو سب سے زیادہ تین اور ایڈم ملنے اور مشیل میک لینگن کو دو دو کامیابیاں ملیں۔سات میچوں کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں جبکہ تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment