Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:55 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

نیٹ پر جائیں یا ہوٹل میں انتظار کریں :دھونی

 

برسبین 20 جنوری (یو این آئی) انگلینڈ کے خلاف نو وکٹ کی کراری شکست سے مایوس نظر آ رہے ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ٹیم کو یہ دیکھنا ہوگا کہ اسے اپنے مظاہرے میں بہتری کے لیے نیٹ پر جا کر سخت مشق کرنے کی ضرورت ہے یا ہوٹل میں بیٹھ کر اپنی توانائی واپس حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ہندوستان کو سہ رخی سیریز میں آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ سے مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلیا کے خلاف ہندستان نے پھر بھی جدوجہد کی تھی لیکن انگلینڈ کے خلاف تو ہندستان نے بلے بازی اور گیند بازی دونوں ہی شعبوں میں ہتھیار ڈال دیے ۔
میچ کے بعد کپتان دھونی نے کھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے اچھی بلے بازی کی. خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ ہم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ہمارے بلے بازوں نے نہ تو اچھی شروعات کی اور نہ ہی اچھی شراکت داری کر پائے ۔دھونی نے ساتھ ہی کھاجب آپ کو اچھا سکور بنانا ہو تو شراکت داریوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔لیکن ہمارے بلے باز ایسا نہیں کر سکے ٓاپ کو دیکھنا ہوگا کہ اگر گیند کو مارنے کے لیے ہے تو اسپر حملہ کیا جائے اور اگر بچانے کیلئے ہے تو آپ اسے احتیاط سے کھیلیں ۔کپتان نے کہا کہ لیکن ہمارے ساتھ دقت یہی ہو رہی ہے کہ جب رنز رفتار بڑھانے کی بات آتی ہے تو ہمارے ہاتھوں میں کافی وکٹ نہیں ہوتے ہیں ۔ عالمی کپ میں اب زیادہ وقت نہیں بچا ہے اور جو بھی وقت بچا ہے ہمیں اس کا صحیح استعمال کرنا ہوگا۔گھر سے ساڑھے چار ماہ دور رہنا بہت مشکل ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے مظاہرے کو اٹھانے کے لیے احتساب کرنے کی ضرورت ہے ۔ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ کھیل میں بہتری کے لیے نیٹ پر جانا ضروری ہے یا پھر ہوٹل میں آرام کرکے اپنی توانائی واپس حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ہندوستان کو سیریز میں اپنا تیسرا میچ 26 جنوری کو سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلنا ہے ۔اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم ہوبارٹ میں آسٹریلیا کے خلاف 23 جنوری کو کھیلے گی۔ہندوستان کو ایک فروری کو ہونے والے فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے باقی دونوں میچ ہر حال میں جیتنے ہوں گے ۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment