Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 02:16 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

فٹبال کھیل میں کمانڈو کی ٹریننگ سے زیادہ محنت کی ضرورت

 

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فٹبال کلب کے زیرِ اہتمام سلطان اختر ٹرافی انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب میں پر پرو وائس چانسلر کا اظہار خیال
فہمیدہ پروین

علی گڑھ،19؍جنوری(ایس ٹی بیورو)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے فٹبال کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ فار پروفیسر سلطان اختر ٹرافی کا افتتاح آج فٹبال میدان پر پرو وائس چانسلر برگیڈیئر ایس احمد علی ( ریٹائرڈ) نے کیا۔ٹیموں سے خطاب کرتے ہوئے برگیڈیئر علی نے کہا کہ فٹبال دنیا کے اہم اور مقبول کھیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کھیل میں کمانڈو کی ٹریننگ سے زیادہ محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پرو وائس چانسلر نے کہا کہ فٹبال کلب کو زیادہ سے زیادہ فٹبال میچوں کا انعقاد کرانا چاہئے تاکہ یہاں سے اچھے کھلاڑی پیدا ہوسکیں۔حاضرین کا خیر مقدم فٹبال کلب کے آفیسر انچارج اسکواڈرن لیڈر ایس ایس حکیم نے کیا۔ نظامت کے فرائض آرگنائزنگ سکریٹری توفیق احمد خاں نے انجام دئے۔اس موقعہ پر پروفیسر سلطان اختر کے فرزند مسٹر ندیم اختر، ڈاکٹر معین الدین، پروفیسر اکرام حسین، ڈاکٹر محمد عابد، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر ضمیر اللہ، ڈاکٹر بی بی سنگھ اور ڈاکٹر راجندر سنگھ کے علاوہ فٹبال کوچ طفیل الرحمن وغیرہ موجود تھے۔پہلے میچ میں اقراء پبلک ا سکول نے وژڈم پبلک اسکول کی ٹیم کو1-0سے شکست دی۔ اقراء کی جانب سے ایک واحد گول نور الاحد نے کیا۔ دوسرے میچ میں برلیئینٹ پبلک اسکول کی ٹیم نے اے بی کے ا سکول کو3-0 سے شکست دی۔ برلیئینٹ پبلک اسکول کی جانب سے سوربھ نے دو اور وشال نے ایک گول کیا۔میچ کے ریفری محمد ساجد، عتیق الرحمن اور محمد علی رہے۔

...


Advertisment

Advertisment