Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:24 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

SPORTS NEWS   

اینڈرسن نے ڈویلیرس کو مبارک باد پیش کی

 

نیلسن19جنوری(آئی این ایس انڈیا)کوری اینڈرسن نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے تیز سنچری کا ان کا ریکارڈ توڑنے والے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیرس کی اننگز کو بہترین قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ہے۔ڈولیرس نے کل ویسٹ انڈیز کے خلاف جوہانسبرگ ون ڈے میں 31گیندوں میں 100رنز بنا کر اینڈرسن کا ریکارڈ توڑا۔اینڈرسن نے گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی 36گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔اینڈرسن نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کیلئے ہی بنتے ہیں،اے بی کو مبارکباد!یہ بہترین اننگز تھی۔ انہوں نے کہا کہ 44گیندوں میں 149رنز بنانا واقعی خاص تھا۔ریکارڈ ہوتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے ، تاہم 31گیندوں میں سنچری کا ریکارڈ توڑنا مشکل ہے لیکن عالمی کپ قریب ہے اور ہو سکتا ہے کہ کوئی اس میں یہ ریکارڈ توڑ دے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment