Today: Wednesday, September, 20, 2017 Last Update: 04:44 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

Life Style   

سوائن فلو کے 119کیسس درج

سوائن فلو کے 119کیسس درج

 

حیدرآباد،17جنوری(یو این آئی)دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سوائن فلو تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ جنوری میں اس کے 119 کیسس درج کئے گئے جن میں تلنگانہ میں 115 اور آندھراپردیش میں چار کیسس شامل ہیں ۔ سوائن فلو سے اب تک 9افراد کی موت ہوگئی ہے ۔ سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے ۔ حیدرآباد کے گاندھی اسپتال اور دیگر پرائیویٹ اسپتالوں میں کئی افراد زیر علاج ہے ۔ گاندھی اسپتالمیں اس مرض کے علاج کیلئے خصوصی وارڈ بنایا گیا ہے ۔ کل شہر حیدرآباد میں سوائن فلو سے سے ایک اور موت ہوئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گاندھی اسپتال میں سوائن فلو کے مزید بارہ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ شہر میں سوائن فلو کے بڑھتے اثرات سے عوام میں تشو یش پائی جاتی ہے ۔ ادھر ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ آخری مرحلہ پر مریض سرکاری اسپتال آرہے ہیں جس کی وجہ سے مریض کی حالت پر قابو پانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ سردی کی لہر میں اضافہ سے سوائن فلو کے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے ۔ دوسری طرف محکمہ صحت کے افسروں نے دعویٰ کیا ہے کہ سوائن فلو کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عاجلانہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دونوں ریاستوں میں ضلعی سطح پر سوائن فلو کے مریضوں کے علاج کیلئے اقدامات کا بھی دعویٰ کیا گیاہے ۔

...


Advertisment

Advertisment