Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ


سی بی آئی کے خلاف ترنمول کانگریس نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی
کلکتہ؍نئی دہلی 19جنوری (یو این آئی)مغربی بنگال حکومت نے آج سپریم کورٹ میں شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کررہی سی بی آئی کے خلاف عرضی دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی جانچ ایجنسی مرکز میں بر سر اقتدار بی جے پی کے اشاروہ پر کام کررہی ہیں اور ان ہی کے اشاروں پر ترنمول کانگریس اور مغربی بنگال حکومت ہراساں کیا جارہا ہے ۔مغربی بنگال حکومت اور ترنمول کانگریس نے دو علاحدہ علاحد عرضی دائر کرکے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کررہی مرکزی ایجنسی کی وہ نگرانی کریں ۔مغربی بنگال حکومت کی طرف سے سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل نے عرضی دائر کی ہے ۔.مغربی بنگال حکومت کی وکالت کرنے والے سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے اس عمل پر مغربی بنگال کے کانگریسی لیڈروں نے سخت ناراضگی ظاہر کی ہے ۔مغربی بنگال کانگریس کمیٹی کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کپل سبل کا یہ فیصلہ افسوس ناک ہے ۔وہ صرف ایک وکیل ہی نہیں ہیں بلکہ ایک سیاسی پارٹی سے وابستہ ہیں اور اس کے سینئر لیڈر ہیں ۔انہیں پارٹی کی پالیسی کا خیال رکھنا چاہیے ۔مغربی بنگال حکومت نے اپنی عرضی میں کہا کہ شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کررہی سی بی آئی مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی کے اشارہ پر کام کررہی ہے ۔کیوں کہ ایجنسی کے ذریعہ ملزم کو نوٹس ملنے سے قبل اس سیاسی جماعت کے لیڈروں کوخبر ہوتی ہے کہ اب ایجنسی کس لیڈر کو نوٹس دینے والی ہے ۔اور یہ سب مغربی بنگال حکومت کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش ہے ۔گزشتہ سال اپریل میں مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس جانچ کی اس وقت تک نگرانی نہیں کرے گی جب تک اس کی ضرورت محسوس نہیں کی جائے گی ۔مغربی بنگال حکومت نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ ضرورت ہے کہ سپریم کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کی نگرانی کرے ۔ترنمول کانگریس کی طرف سے پارٹی کے جنرل سیکریٹری موہا مترا کی طرف سے عرضی دائر کی گئی ہے ۔اس عرضی میں بھی یہی باتیں کہی گئی ہیں کہ سی بی آئی اور بی جے پی لیڈران کے درمیان تعلقات ہیں ۔عرضی میں اس پر بھی سوال کیا گیا ہے آخر سی بی آئی کے ایکشن سے قبل بی جے پی کے لیڈران اگلے کارروائی سے متعلق کیسے لوگوں کو معلومات فراہم کراتے ہیں ۔سابق ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ویویک ٹنک سپریم کورٹ کی طرف سے پیش ہوئے ۔دونوں عرضیاں جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے بنچ کے سامنے دائر کی گئی ہے ۔امید ہے ان دونوں عرضی پر اسی ہفتہ میں سماعت ہوگی۔کلکتہ میں اپوزیشن پارٹیوں نے مغربی بنگال حکومت اور ترنمول کانگریس کی طرف سے دائر کی گئی عرضی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی تعجب خیز بات نہیں ہے کیوں کہ ترنمول کانگریس کے دو راجیہ سبھا ممبر، ایک ریاستی وزیر، ایک سینئر لیڈر جیل میں ہیں جب کہ پارٹی کے آل انڈیا جنرل سکریٹری کو سمن جاری کیا جاچکا ہے ۔ایسے میں ترنمول کانگریس کی مایوسی کے عالم میں اٹھایا گیا یہ قدم ہے ۔شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ میں سی بی آئی کئی ترنمول کانگریس کے لیڈروں کو سمن جاری کرچکی ہے ۔حال ہی میں ترنمول کانگریس نے سابق مرکزی وزیر ریلوے مکل رائے کو سمن جاری کیا ہے ۔وہیں سی بی آئی نے ترنمول کانگریس کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانچ ایجنسی کسی بھی سیاسی جماعت کے دباؤ میں کام نہیں کررہی ہے ۔شاردا چٹ فنڈ گھوٹالہ کی جانچ کا حکم سی بی آئی کو سپریم کورٹ نے اس وقت دیا تھا جب مرکز میں یوپی اے کی حکومت تھی ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment