Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 02:00 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کجریوال کی مقبولیت میں ’کرن‘ نے لگائی سیندھ


سروے میں بی جے پی کی سرکار،لیکن کجریوال پہلی پسند*بی جے پی اور ’آپ‘ میں زبردست ٹکر
نثاراحمدخان

نئی دہلی، 19جنوری (ایس ٹی بیورو)پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کی متعینہ مدت اختتام کی جانب گامزن ہے، اسی دوران میڈیا سروے نے سبھی پارٹیوں کی دھڑکنیں بڑھا دی ہیں۔ نیلسن اور اے بی پی نیوز کے سروے کے مطابق اگر آج الیکشن ہوتے ہیں تو بی جے پی اور عام آدمی پارٹی میں زبردست ٹکر رہے گی۔ سروے کے مطابق بی جے پی کو ووٹ دینے کی بات 45 فیصد لوگوں نے کہی جبکہ عام آدمی پارٹی 46 فیصد لوگوں کے ساتھ اس سے آگے نکل گئی ہے۔ اس سروے میں کانگریس کو صرف 8فیصد اور دوسروں کو ایک فیصد لوگوں نے ووٹ دینے کی بات کہی۔ دہلی میں وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے پہلی پسند اب بھی کجریوال ہی ہیں، جنہیں 47 فیصد لوگوں نے پسند کیا، لیکن گزشتہ سروے میں انہیں 54 فیصد تک ووٹ ملتے رہے ہیں۔یعنی کرن بیدی کے آنے کے بعد انہیں پسند کرنے والے لوگوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کیلئے کرن بیدی کو پسند کرنے والے لوگ 44 فیصد ہیں۔ اس سروے میں44 فیصد لوگ کہہ رہے ہیں کہ کرن بیدی کو عام آدمی پارٹی میں جانا چاہئے تھا۔ 23فیصد کہہ رہے ہیں کہ پارٹی کوئی معنی نہیں رکھتی جبکہ 33 فیصد نے ان کے اس قدم کو صحیح ٹھہرایا ہے۔یہ سروے 17سے19جنوری کے درمیان ہوا جبکہ کرن بیدی بی جے پی میں شامل ہو چکی تھیں۔ 1489ووٹروں کی رائے پر مبنی اس سروے میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کرن بیدی کے وزیراعلیٰ امیدوار بننے پر ووٹ پر کتنا اثر پڑے گا۔ 38فیصد لوگوں نے ہاں میں جواب دیا جبکہ 62 فیصد لوگوں نے کہا کہ کرن بیدی وزیراعلیٰ کیلئے امیدوار ہوں تو بھی ان کے ووٹ پر فرق نہیں پڑے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment