Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کانگریس کو زبردست جھٹکا، کرشنا تیرتھ بی جے پی کے پہلو میں

 

دلت ووٹروں پر بی جے پی کی گہری نظر، ستیش اپادھیائے، پربھات جھا اور ڈاکٹرادت راج نے کیا استقبال
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 19جنوری (ایس ٹی بیورو) دہلی الیکشن میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔سابق مرکزی وزیر اور دہلی کانگریس کی سینئر لیڈرکرشنا تیرتھ بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔ آج صبح انہوں نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ سے ملاقات کرنے کے بعد شام کو بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں وہ باضابطہ طور پربی جے پی میں شامل ہو گئیں۔ تین دہلی اسمبلی کی رکن رہیں اور2014اور 2009 میں پارلیمنٹ میں پہنچیں۔ حالانکہ2014 میں مغربی دہلی سیٹ پر انہیں بی جے پی کے ادت راج نے شکست دی تھی۔ کرشنا تیرتھ ایک دلت چہرہ ہیں، لہٰذا دلتوں کو اپنے ساتھ لانے کیلئے بی جے پی نے بڑا پلان تیار کیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 12محفوظ سیٹوں میں سے بی جے پی کو صرف دو سیٹیں ہی ملیں تھی۔ جبکہ عام آدمی پارٹی نے 9سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی اور کانگریس کوصرف ایک سیٹ ملی تھی۔ بی جے پی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرشنا تیرتھ کو عام آدمی پارٹی کے کسی بڑے لیڈر کے خلاف دہلی اسمبلی کے انتخابات میں کھڑا کیا جا سکتا ہے۔ کہاجارہا ہے کہ انہیں نئی دہلی سے اروند کجریوال یا منگول پوری سے راکھی بڑلان کیخلاف میدان میں اتارا جاسکتاہے۔ کرشنا تیرتھ نے کہاکہ میں عوام کی خدمت کیلئے بی جے پی میں آئی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی پر دلت ووٹروں کا بھروسہ بڑھاہے ، اس لئے مجھے امیدہے کہ ان کے مسائل حل ہوں گے۔ کرشنا تیرتھ نے پارٹی میں کردار سے متعلق کہاکہ یہ فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گا، میں تو عوام کی خدمت کیلئے آئی ہوں۔ دہلی کے انچارج وممبرپارلیمنٹ پربھات جھا، ریاستی صدر ستیش اپادھیائے اور مغربی دہلی کے ممبرپارلیمنٹ ودلت لیڈر ڈاکٹر ادت راج نے کہا کہ کرشنا تیرتھ آج ہمارے گھر میں آئی ہیں، جہاں ان کا استقبال ہے۔ ان کی شمولیت سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اب پورے ملک کے دلت بی جے پی پر بھروسہ جتارہے ہیں۔ یہی نہیں صرف دلت نہیں بلکہ دلتوں کیلئے فکر مند رہنے والے لیڈران کا بھروسہ بھی اب صرف بی جے پی پرہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment