Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:24 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

رامپور میں سب سے پہلے محکمہ امداد باہمی میں کمپیوٹرائیزیشن کاکام شروع

 

اب تک 20سوسائٹیوں کوکیا گیا منسلک ، بقیہ سوسائٹیوں کوبھی کمپیوٹرائیز کرنے کاکام جاری
خان اسلان

رام پور،17جنوری(ایس ٹی بیورو) محکمہ امدادباہمی نے کمپیوٹرائیزیشن میں بھی اول مقام حاصل کرلیاہے۔ ملک میں سب سے پہلے رامپورضلع میں کمپیوٹرائیزیشن کاکام شروع کردیاگیا۔ اب تک 20سوسائٹیوں کواس سے منسلک کردیاگیاہے۔ بقیہ سوسائٹیوں کوبھی کمپیوٹرائیز کرنے کاکام تیزی سے چل رہاہے۔ واضح رہے کہ ضلع سہکاری بینک کئی معاملات میں ملک میں اول مقام پر ہے۔ آمدنی میں اول مقام حاصل کرنے کے بعداب ڈی سی بی رامپور کوآپریٹیوسوسائٹیوں کو کمپیوٹرائزکرنے میں ملک میں سرفہرست ہوگیا ہے کیونکہ ہندوستان میں کسی دوسرے ضلع میں ابھی تک سوسائٹیوں کا کمپیوٹرائزیشن نہیں ہوپایاہے اورپرانے طریقہ سے ہی کام انجام دیاجارہاہے۔ رامپورمیں کمپیوٹرآئیزیشن کاکام گذشتہ کئی ماہ قبل شروع ہوگیاتھا۔ ڈی سی بی کے سکریٹری وجنرل منیجر انجم خاں کے مطابق ضلع میں64سوسائٹیاں ہیں ان میں اجیت پور، میراپور، دوندھاوالا، دھنوری، لالپور، سیدنگر، چندوپورہ شمالی ، پیپلی نائک ،کاشی پور، دلپورہ، پنوڑیہ، سیسونا، نواب گنج، مان پور، بہاری نگراورٹاہ کلاں، کوآپریٹو سوسائٹیوں کو کمپیوٹررائیز کردیاگیاہے۔سکریٹری نے بتایاکہ باقی سوسائٹیوں کوبھی 31مارچ سے قبل کمپیوٹرائیز کردیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ نابارڈکی مالی امداد سے بینک کی سبھی برانچوں میں اے ٹی ایم لگائے جائیں گے۔ اے ٹی ایم کی سہولیات ابھی صرف شاہ آباد، ملک، جوہریونیورسٹی، صفدرگنج، ڈگری کالج اورپتھرکھیڑا برانچ میں ہی دستیاب ہیں۔باقی برانچوں میں اے ٹی ایم لگانے کی قواعد شروع کردی گئی ہے۔انجم خاں کے مطابق کاشتکاروں کوفصلی قرض مہیاکرانے کیلئے ضلع کی سبھی سوسائٹیوں کے تمام رکن کاشتکاروں کوکسان کریڈیٹ کارڈبھی تقسیم کرائے جارہے ہیں جس کیلئے 31مارچ کاہدف مقررکیاگیاہے۔ اب کاشتکاراپنی ضروریات کے مطابق باآسانی قرض حاصل کرسکیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment