Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:45 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کسانوں کو نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا

 

کسانوں کے مفاد میں دھان خریداری پر ٹیکس کی حد 10کروڑ سے بڑھاکر50کروڑ،وزیر اعلیٰ چوہان کی دھان تاجروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ
17جنوری(ایجنسی)وزیراعلیٰ شری شیو راج سنگھ چوہان نے دھان پیداکرنے والے کسانوں کے مفاد میں اہم فیصلہ لیتے ہوئے دھان خریداری پر ٹیکس کی ذمہ داری کی حد 10کروڑ سے بڑھاکر 50کروڑ روپے کردی ہے۔ انہوں نے فوراً اعلامیہ جاری کرنے کی ہدایات دیں۔ اس سے زیادہ سے زیادہ کاروباری دھان خریداری طریقہ کار میں حصہ لیں گے اور کسانوں کو ان کی پیداوار کی صحیح قیمت ملے گی۔ دھان خریداری کے سلسلے میں آج یہاں منترالیہ میں دھان بیوپاریوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی نشست کو خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کسانوں کو کسی طرح کا نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے بیوپاریوں سے تعاون دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی بہبود کے لئے سرکار ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے۔وزیر اعلیٰ شری چوہان نے کہا کہ نجی کاروباری مفادات کی وجہ سے مدھیہ پردیش کی دھان کو باسمتی کا درجہ ملنے میں جو رکاوٹیں تھیں وہ اب دور ہوجائیں گی۔ ریاست کے دھان کو باسمتی کا درجہ دلانے کے لئے وزیراعظم شری نریندرمودی سے مداخلت کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔ بیوپاریوں نے وزیر اعلیٰ کے خیالات کا احترام کرتے ہوئے دھان خریداری میں ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ نے سبھی کسانوں کو خریداری کی شرح کے سلسلے میں جانکاری دینے کا بندوبست کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں کی ذمہ داری ہے کہ کسانوں کی دھان کی خریداری کروائیں اور اس کے لئے پورا بندوبست رکھیں۔نشست میں زرعی پیداوار کمشنر شری آر کے سوائی ، پرنسپل سکریٹری وزیر اعلیٰ شری اقبال سنگھ بینس، پرنسپل سکریٹری کامرشیل ٹیکس شری منوج شریواستو، کمشنر منڈی بورڈ شری ارون پانڈے اور منڈی افسران موجود تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment