Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

منصوبہ بند طریقے سے مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے:اسمرتی


نئی دہلی، 16؍جنوری (آئی این ایس انڈیا ) وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی کا کہنا ہے کہ وہ تبدیلی لانے کے لئے حکومت میں شامل ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں ایک پلاننگ کے تحت نشانہ بنایا گیا ہے اور ان کی صاف گوئی سے کئی لوگ بے چینی محسو س کرتے ہیں۔اسمرتی نے کہا کہ جو تبدیلی وہ لا رہی ہیں، ان سے کچھ لوگ مایوس ہو گئے ہیں۔ٹی وی کی دنیا سے سیاست میں آئیں 38سالہ اسمرتی نے کہا کہ جہاں تک میرا سوال ہے تو میرے بارے میں جان بوجھ کر کچھ باتیں کہی گئی ہیں اور انہیں سوچے سمجھے طریقے سے میڈیا کے ذریعے فروغ دیا گیا ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ یہ سب کون کر رہا ہے اور کیا وہ اپنی پارٹی کے ہی کچھ لوگوں کی طرف اشارہ کر رہی ہیں، ایرانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی خبر ہے۔انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ وہ کون ہیں اورچونکہ مجھے یہ پتہ ہے، تو میں لاپرواہی نہیں برت سکتی۔اسمرتی کو جب مودی حکومت میں انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت دی گئی تھی تو بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا تھاکہ وہ تو گریجو یٹ بھی نہیں ہیں اور یہ وزارت سنبھالنے کے قابل نہیں ہیں۔اگرچہ ٹی وی اور فلموں کی دنیا میں آنے سے پہلے ممبئی میں میکڈو نا لڈس میں ویٹریس رہ چکیں ایرانی نے کہا کہ اگر میں ہمیشہ انہیں باتوں کا جواب دیتی رہوں تو کام کب کروں گی؟۔یہ پوچھے جانے پر کہ منصو بہ بند طر یقہ سے نشانہ بنانے کی جو بات وہ کر رہی ہیں، اس کی شکایت کیا انہوں نے کبھی وزیر اعظم سے کی ہے، ایرانی نے کہا کہ انہوں نے مودی کے سامنے یہ بات نہیں رکھی ہے۔اخباری نما ئندگان کے سوالوں کے جواب میں ایرانی نے اس بات سے انکار کیا کہ آر ایس ایس یا اس سے منسلک دیناناتھ بترا جیسے لوگوں کا ان کی وزارت میں کوئی دخل ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے معاملے میں مودی حکومت کا رخ انگریزی مخالف نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یو پی اے دورحکومت میں لائے گئے غیرملکی تعلیمی بل کا قانونی اور ریگو لیٹری کے لحاظ سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس بل میں غیر ملکی یونیورسٹیوں کو ہندوستان میں کیمپس کھولنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment