Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:24 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بھڑوچ میں ہو ئے فرقہ وارانہ فسادات میں 3 افراد ہلاک


احمد آباد، 15؍جنوری (آئی این ایس انڈیا )گجرات میں جنوبی بھرو چ ضلع کے ہا نسو ٹ شہر میں 3 افراد کی ہلاکت اور 10کے زخمی ہونے کے بعد سے زبر دست کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔یہ تشدد دو فرقوں میں جھڑپ کے دوران ہوئی۔بدھ کو ایک گاؤں میں دو فرقوں کے درمیان پرتشددجھڑپ ہوئی تھی۔ریاستی ریزرو پولیس فورس کے مسلح جوانوں کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا ہے۔امبیتا گاؤں میں مکرسکرانتی کے موقع پر اڑائی جا رہی پتنگ کے آپس میں ٹکرانے کے بعد یہ جھڑپ شروع ہوئی تھی جس میں اکثریتی فرقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اقلیتی فرقہ کے ایک بچہ کوبر ی طر ح سے زدو کوب کیا تھا ۔کچھ ہی میں گھنٹوں میں پتنگ سے شروع ہوئی لڑائی مذہبی شکل اختیار کر گئی۔اس فرقہ وارانہ تشدد کا اثر ہا نسوٹ شہر تک پہنچ گیا۔اس دوران پولیس نے تشددکوقابو میں کر نے کے لئے کئی راؤنڈ فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے داغے۔بے قابوہجوم نے دکانوں اور مذہبی مقامات کونشانہ بنایا۔ایک کی موت امبیتا گاؤں میں ہی ہو گئی۔2 لوگوں کی موت سو رت میں علاج کے دوران ایک اسپتال میں ہو گئی۔10زخمی لوگوں کا علاج ہا نسوٹ ، بھروچ اور سورت کے مختلف اسپتالو ں میں کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطا بق اب حالات کنٹرول میں ہے۔صورتحال کو قابو میں کرنے کے لئے اضافی فوج کو موقع پر بلا لیا گیا ہے۔بدھ کو بھروچ کے پولس سپرنٹنڈنٹ بپن اہیرنے کہا کہ صورت حا ل پر ہماری نظر بنی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اس جھڑپ کے دوران جم کر پتھر بازی کی ہے۔ایس پی نے کہا کہ اس دوران اقلیتی فرقہ سے تعلق رکھنے والی لوگو ں کی کئی دکانوں کو بھی نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment