Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:57 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اوبامہ کے دورہ سے پہلے دہشت گردانہ حملے کا خطرہ: جنرل سنگھ

 

جموں، 15 جنوری (یو این آئی) فوج کی 16 ویں کور کے جنرل کمانڈنگ آفیسر لیفٹننٹ جنرل کے ایچ سنگھ نے آج کہا کہ امریکی صدر بارک اوبامہ کی ہندوستان آمد سے قبل دہشت گرد عناصر جموں و کشمیر میں آسان اہداف پر حملے کی کوشش کرسکتے ہیں، لیکن فوج ہرطرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ جنرل سنگھ نے آج یوم افواج کے موقع پر نگروٹا میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بات کی معمول کی اطلاع ہے کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے امریکی صدر مسٹر اوبامہ کے آنے سے پہلے دہشت گرد عناصر اسکولوں، عبادتگاہوں اور قومی شاہراہوں، نیز زائرین کے قافلوں جیسے آسان اہداف پر حملے کرسکتے ہیں،۔ مگر فوج ہرطرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے ۔ تاہم، جنرل سنگھ نے کہا کہ اس بات کی فی الحال کوئی خصوصی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ مگر پہلے بھی خاص ہستیوں کے آنے سے پہلے دہشت گردوں کی طرف سے اس طرح کی کوششیں ہوتی رہی ہیں، جس کے پیش نظر فوج پوری طرح الرٹ رہی ہے ۔ کمانڈنگ آفیسر نے کہا کہ پاکستانی فوج نے لائن آف کنٹرول پر 36 وار روم بنارکھے ہیں جن کی نگرانی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردوں کے 44 تربیتی مراکز قائم ہیں اور 36 لانچنگ پیڈ بھی ہیں جہاں سے دہشت گرد عناصر دراندازی کے انتظار میں ہیں۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment