Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مسلمان مایوس نہ ہوں انکے مسائل حل ضرور ہوں گے


میڈیا سے بات چیت میں بی جے پی کے نیشنل ایکزیکیٹیو ایم جے خان کا بیان ،کہا کہ ’نام نہاد سیکولر جماعتیں مسلمانوں کی بد حالی کی ذمہ دار
نئی دہلی، 14جنوری(یوا ین آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت مسلمانوں کے اندر اعتماد پیدا کرنے اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدگی سے غورکررہی ہے۔بی جے پی کے ایگزیکٹوممبر ایم جے خان نے آج یہاں اردو صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ نام نہاد سیکولر سیاسی جماعتوں نے اپنے سیاسی مفاد کے حصول کے لئے کئی دہائیوں تک بی جے پی کے تعلق سے مسلمانوں کے دل و دماغ میں بے اعتمادی کی جو فضا قائم کی ہے، اسے بدلنے کے لئے مودی حکومت عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ مسلمانوں میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ بے خوف ہوکر زندگی کے معاملات کرسکیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کے نام پر بغیر کسی ثبوت کے مسلمانوں کو بدنام کیا جانا بند ہونا چاہئے اور فرقہ وارانہ منافرت، لو جہاد جیسے دیگر اشتعال انگیز بیانات سے مسلمانوں کے اندر جو خوف کا ماحول پیدا کیا جارہاہے، اسے بھی دور کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔مسٹر ایم جے خان نے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کی تعلیم، ترقی اورتحفظ کے تئیں انتہائی سنجیدہ کوششیں کرنے جارہی ہے تاکہ ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کے نعرہ کو حقیقی شکل دی جاسکے او رملک کو تیز رفتار ترقی سے ہمکنار کیا جاسکے۔مبینہ دہشت گردی کے نام پر گرفتاری کے بعد برسوں جیلوں میں بند مسلم نوجوانوں کے مسائل سے بھی مسٹر خان کو واقف کراتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ اگر جیلوں میں بند مسلم نوجوان واقعی قصور ہیں تو فاسٹ ٹریک کورٹ میں ان کے کیسوں کی تیز رفتار سماعت کرکے ان کے معاملوں کا فیصلہ کیا جائے کیوں کہ بہت سے ایسے بے قصور نوجوان جتنے برسوں جیلوں میں بند ہیں، قصور وار قرار دےئے جانے کی صورت میں شاید انہیں اس سے کم سزا سنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کے تئیں انتہائی سنجیدہ کوششیں کرنے کے لئے عہد کی پابند ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment