Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:42 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

یوپی میں10000 اساتذہ کو راحت

 

نئی دہلی: اترپردیش میں تقریباً 10،000 ابتدائی تعلیم کے اساتذہ کو راحت دیتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کی عرضی کو خارج کردیا۔ اترپردیش سرکار نے ان اساتذہ کی تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور دعوی کیا تھا کہ ان کے پاس تقرری کے لئے متعلقہ تعلیمی لیاقت نہیں ہے ۔خصوصی تعلیم میں ڈپلوما حاصل ہونے کی بناء پر ان اساتذہ کو ابتدائی تعلیم کے استاد کے طور پر مقررکیا گیا تھا ۔ لیکن صوبائی حکومت نے ان اساتذہ کی تقرری کو چیلنج کیا اور کہا کہ انکے پاس تقرری کے لئے ضروری ڈگری نہیں ہے ۔اس سے پہلے الہ آباد کی عدالت عدلیہ کے فیصلے کے بعد اترپردیش حکومت نے عدالت عظمی کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اساتذہ کی تقرری کیلئے این سی ٹی کے رہنما اصولوں پر عمل کیا گیا تھا۔ ان اساتذہ کی تقرری پہلی سے پانچویں کلاس تک کے طلبہ کو پڑھانے کے لئے کی گئی تھی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment