Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

یوپی قانو ن سا زکو نسل الیکشن :ایس پی امیدواروں نے داخل کیا پرچہ نامزدگی

 

لکھنؤ ، 12؍جنوری(آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش قانو ن سا زکو نسل کے آئندہ انتخابات کے لیے حکمران سماج وادی پارٹی کے تمام8 امیدواروں نے آج اپنا پرچہ نامزدگی داخل کر دیا۔حکو متی ذرائع کے مطابق ایس پی امیدوار موجودہ ایوان کے لیڈر اور وزیر صحت احمد حسن، رمیش یادو، رام جتن راج بھر، صاحب سنگھ سینی، اشوک واجپئی، ویریندر سنگھ گوجر، سروجنی اگروال اور آشو ملک نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو، تعمیرات عامہ کے وزیر شیو پال سنگھ یادو اور وزیر برائے فلاح وبہبود معذورین امبیکا چودھر ی سمیت متعدد سینئر لیڈروں کی موجودگی میں پر چہ نامزدگی داخل کیا۔ غو رطلب ہے کہ قانو ن سا ز کو نسل کی ایک نشست جیتنے کے لیے اسمبلی کے کم سے کم 31ارکان کی حمایت ضروری ہو تی ہے ۔سماج وادی پارٹی کے 230اراکین اسمبلی ہیں لہذا وہ 7 نشستیں بآسانی جیتنے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے بعد بھی ایس پی کے پاس 13ووٹ بچ جائیں گے۔اسے 28ممبروں والی کانگریس کی طرف سے اپنا امیدوار نہیں کھڑا کرنے کے فیصلے کا مکمل فائدہ ملنے کی امید ہے۔راشٹریہ لوک دل ، 8 رکن، پیس پارٹی، 4 رکن ، قومی ایکتا دل ، 2 اور ایک ایک ممبر اسمبلی والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، اتحادملت کونسل اور ترنمول کانگریس کے علاوہ 6آزاد ممبران اسمبلی بھی ایوان با لا میں 12ویں رکن کے انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔ایوان میں 80نشستوں والی بی ایس پی نے نسیم الدین صدیقی، دھرم ویر سنگھ اشوک اور پردیپ کو امیدوار بنایا ہے۔بی جے پی نے لکشمن آچاریہ کو امیدوار بنایا ہے اور اس کے مزید ایک امیدوار کا اعلان کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

...


Advertisment

Advertisment