Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:07 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جی بی روڈ علا قے میں نوجوان تاجر کا بہیمانہ قتل


پولیس کا واردات کے چند گھنٹے بعد ہی ملزمان کو گر فتار کر نے کا دعوی
امیر احمد راجہ
نئی دہلی،12،جنوری ( ایس ٹی بیورو )وسطی ضلع کے کملا مار کیٹ تھا نے کے تحت ریڈ لا ئٹ علا قے جی بی روڈ پر گد شتہ رات موبائل کا بز نس کر نے والے ایک نو جوان کو چند مسلح لیٹرون نے کسی تیز دھار والے ہتھیار سے گود گود کر ہلاک کر ڈالا اور اس کے دو لیپ ٹاپ،قیمتی موبا ئل فون اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔نوجوان کو شدید زخمی حالت میں لوک نائک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے لوٹ کی واردات کو انجام دے کر بھاگ رہے لٹیروں کا پیچھا کر ایک لٹیرے کو جا ئے واردات پر ہی گر فتار کر لیا ۔اس سے پوچھ تاچھ کر نے کے بعد پولیس نے اس کے دیگر چار ساتھیوں کو بھی گر فتار کر لیا۔اب ان کے ایک ساتھی کی تلا ش کی جارہی ہے جو کہ فرار بتایا جا تا ہے۔پولیس کے مطا بق اس واردات میں ہلاک ہو نے والے نوجوان کا نام راحل عثمانی(28) بتایا جاتا ہے جو محلہ نیاریان کے مکان نمبر2821کا رہنے والا تھا۔موصولہ اطلا عات کے مطابق محلہ نیاریان کے رہنے والے جلیل عثمانی کے دو بیٹے تھے جن میں مقتول راحل عثمانی دوسرے نمبر پر تھا ابھی کچھ عر صہ قبل ہی اس کی سگائی کی رسم انجام دی گئی تھی۔وہ گر یٹر نوئیڈا میں موبا ئل کا بزنس کرتا تھا۔کل رات بھی اپنے بز نس سے اپنی ماں اور نوکر کے ساتھ واپس لو ٹا تھا ۔رات تقر یباً 11.15بجے جی بی روڈ پولیس چوکی کے پاس ویگن آر کا ر روک کر اس نے اپنی ماں کو نوکر کے ساتھ گھر چلنے کو کہا اور خود گاڑی پارک کر آنے کی بات کہی۔جب وہ جی بی روڈ مندر کے پاس کار پارک کر کے واپس گھر جا نے کیلئے جیسے ہی مڑا ویسے ہی پانچ چھ بد معا شوں نے اس پر اچانک کسی نو کیلے ہتھیار سے حملہ شروع کر دیا ۔اس کے سینے اور پیٹ پر تقر یباً سات وار کئے جس سے وہ لڑ کھڑا کر وہیں گر پڑا اور ڈھیر ہو گیا۔حملہ آوار اس کے لیپ ٹاپ،مو بائل فون اور نقدی لو ٹنے کے بعد فرار ہو گئے۔قابل ذکر ہے کہ جس جگہ یہ واردات ہو ئی وہیں دو فر لا نگ پر پولیس چوکی ہے۔ پولیس کے مطابق موقع واردات پر بھیڑ دیکھ کر جب پولیس ملاز مین نے جاکر دیکھا تو وہاں ایک نوجوان شدید زخمی حالت میں پڑا تھا جبکہ پولیس نے بھا گتے ہو ئے حملہ آوروں کا پیچھا کر ایک لٹیرے کو جائے واردات پر ہی گر فتار کر لیا ۔واردات کی اطلا ع ملتے ہی پورے علا قے میں دور دور تک سنسنی پھیل گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے رات بھر چھا پہ ماری کر پانچ حملہ آوروں کو گر فتار کر لیا ہے ایک کی تلاش جاری ہے۔راحل کے بہمانہ قتل کی اطلاع ملتے ہی پورے علا قے میں صف ماتم بچھ گیا۔آج بھی دن بھر پورا بازار بند رہا۔شام کو تین بجے مقتول کا جنازہ تد فین کیلئے روانہ ہوا۔نماز جنازہ اینگلو عر بک اسکول میں ادا کی گئی جبکہ تد فین دہلی گیٹ قبرستان میں عمل میں آئی۔جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شر کت کی۔جن سرکردہ شخصیات نے جنازے میں شر کت کی ان میں حلقہ مٹیا محل کے سابق ممبر اسمبلی شعیب اقبال ،ان کے فرزند حلقہ ترکمان گیٹ کے کو نسلر آل محمد اقبال؛حلقہ مٹیا محل سے ہی عام آدمی پارٹی کے امیدوار عاصم احمد خان،سٹی زون کے ڈپٹی چئیر مین اور بلی ماران سے عآپ امیدوار عمران حسین،شہر ضلع کانگریس کمیٹی چاند نی چوک کے صدر مرزا جا وید علی،جا و ید خان،اقبال پہلوان، مختار جواہر،سماجی کارکن حفیظ الحق،مختار احمد منڈی والے ا ور محمد شہزاد کے نام قابل ذکر ہیں۔کملا مارکیٹ پولیس نے اس سلسلے میں قتل اور ڈکیتی کا معاملہ درج کر لیا ہے مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment