Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

شیعہ وقف املاک کی نگرانی کیلئے شیعہ سینٹرل وقف بورڈنے انتظامیہ کمیٹی تشکیل دی

 

خان اسلان

رام پور،10جنوری(ایس ٹی بیورو) شیعہ سینٹرل وقف بورڈنے شیعہ وقف املاک کی نگرانی کیلئے انتظامیہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ بورڈنے سیدمصطفی عابدی کوصدراورسید وسیم میاں کومتولی نامزدکیا ہے۔کمیٹی کی مدت کار3سال رہے گی۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی نواب کاظم علی عرف نوید میاں کومتولی کے عہدے سے معطلی کے بعدسرکل آفیسر شہرآل حسن خاں کوایڈمسٹریٹر بنادیاگیاتھا۔ شیعہ سینٹرل وقف بورڈکی 6 جنوری کو لکھنؤمیں منعقدہ میٹنگ میں وقف بہوبیگم صاحبہ نمبر1033، وقف نواب محمدسعید نمبر1234، وقف مہدی علی خاں 1235، وقف کربلاشریف1236، وقف مقابرالمؤمنین1237وقف امام باڑہ قلعہ1238، وقف حسینی سرائے 1548 کامتولی اورانتظامیہ کمیٹی کی تشکیل کافیصلہ لیاگیاہے۔جس کے تحت سبھی ممبران کی اتفاق رائے سے وسیم میاں کومتولی مقررکیا گیاہے جبکہ شیعہ اوقاف رامپور کی انتظامیہ کمیٹی میں سیدمصطفی عابدی صدراور سید عادل حسنین ، سلیم میاں، ندیم اکبراورکامل حسنین کورکن نامزدکیاہے۔شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین سیدوسیم رضوی کے مطابق بورڈ کورامپورشیعہ اوقاف کامتولی اورکمیٹی کے ممبران کی نامزدگی کاحق حاصل ہے کیونکہ کوئی وقف نامہ نہیں ہے۔ صرف نواب محمد سعیدخاں کے وقف 1234 میں وقف نامہ 23مارچ1855 بورڈکے ریکاڈمیں درج ہے جس میں واقف نواب محمدسعیدخاں کی اولاد میں متولی خاندان یاخودیاغیرشخص جوبھی لائق دیانت دارہونے کی شرط لکھی گئی ہے۔ چیئرمین کے احکامات مطابق پہلے نواب کاظم علی کوشیعہ اوقاف کامتولی مقررکیاگیاتھالیکن ان کے ذریعہ وقف کی املاک میں بددیانتی کئے جانے اورذاتی فائدہ حاصل کرنے کے الزامات کے تحت انھیں ہٹادیاگیاتھا۔ 16 اگست 2012ء کونویدمیاں کے ہٹانے کے احکامات دئے گئے تھے جس کے خلاف نواب کاظم علی نے الٰہ آبادہائی کورٹ میں رٹ دائرکی تھی۔ عدالت عالیہ نے فیصلہ دیتے ہوئے کہاتھاکہ وقف بورڈنے متولی نواب کاظم علی کوان کے عہدے سے ہٹایاہے وہ وقف بورڈکی رائے سے نہیں بلکہ ذاتی رائے سے ہٹایا گیا ہے ۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے احکامات پروقف بورڈنے 12اکتوبر 2012کونواب کاظم علی کو اپناجواب دائر کرنے کاموقع دیاتھا اور عائدکردہ الزامات کی صفائی دینے کوکہاتھا لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔ اب شیعہ سینٹرل وقف بورڈکے سبھی ارکان کی میٹنگ ہوئی جنھوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ لیتے ہوئے نواب کاظم علی کوشیعہ اوقاف رامپورکے متولی عہدے سے دستبردار کر دیااوران کی جگہ سیدوسیم میاں ولدوجن میاں کومتولی مقررکیا ہے۔ اورساتھ ہی انتظامیہ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

...


Advertisment

Advertisment