Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:02 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مودی حکومت کے کام کاج میں حزب اختلاف خلل ڈال رہا ہے: امت شاہ

 

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے حزب اختلاف پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ نریندر مودی حکومت کو ترقی کا ایجنڈانافذ کرنے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ بی جے پی کی دہلی شاخ کی طرف سے آج رام لیلا میدان میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنی سات ماہ کی مدت کار میں دنیا میں ملک کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنا کام کرنے سے روکنے کی کوشش میں اپوزیشن پارٹیاں راجیہ سبھا میں طرح طرح سے رکاوٹیں ڈال رہی ہیں جس سے کئی اہم بل پچھلے اجلاس میں منظور نہیں ہوسکے۔لیکن پارٹی صدرنے یہ نہیں بتایاکہ ایوان میں تعطل کی وجہ اوراپوزیشن پارٹیوں کی مخالفت کیوں جاری رہی ۔واضح رہے کہ ایوان کی کاروائی کے دوران ہی سادھوی نرنجن جیوتی نے ملک کے ووٹروں کوسنگین گالی دیتے ہوئے حرام زادوں اوررام زادوں میں تقسیم کیاتھا۔اس کے علاوہ پارٹی لیڈروں کی بے لگام زبان اوروزیراعظم سے بیان کے لاکھ مطالبہ کے باوجودان کی چپی پرسوال اٹھاتے ہوئے اپوزیشن نے حکومت کوگھیراتھا۔امت شاہ ان تمام باتوں کواپنی تقریرمیں ہضم کرگئے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment