Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 06:30 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دہلی میں کانگریس سرکار نے دی تھی چوبیس گھنٹے بجلی

 

حسن احمد کا بیان ،وزیر اعظم کا’ جنریٹر فری‘ کروانے کا وعدہ گمراہ کن،عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل
نئی دہلی، 10جنوری(ایس ٹی بیورو) ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے رام لیلا میدان سے کی گئی اپنی تقریر میں دہلی کو جنریٹر فری کرنے کی جو بات کہی ہے اور چوبیس گھنٹے بجلی دینے کا جو گمراہ کن وعدہ کیا ہے اس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اور یہ بتانا چاہتے ہیں کہ انہیں یہ خیال رکھنا چاہئے کہ وہ اس وقت کسی پارٹی کے لیڈر ہی نہیں ہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم بھی ہیں اور کسی بھی وزیر اعظم کو ایسی بات نہیں کہنی چاہئے جو ان کی علم اور صلاحیتوں پر انگشت نمائی کرتی ہو ۔ ان خیالا ت کا اظہار سینٹر حج کمیٹی کے سابق وائس چےئر مین اور حلقہ مصطفی آباد سے کانگریس پارٹی کے امیدوار حسن احمد نے نامہ سے گفتگوکے دوران کیا ۔ وہ حلقے کے مان سنگھ نگر میں ملک جویلرز کی دوکان کا افتتاح کرنے آئے ہوئے تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی اور ان کی تقریر کے چند حصوں پر بات کرتے ہوئے حسن احمد نے کہاکہ انہیںیہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ دہلی میں کانگریس سرکار کے دور میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی اور یہ ترقی کا ہی عالم تھا کہ لوگوں کو چوبیس گھنٹے بجلی مل رہی تھی اور دہلی کی عوام جنریٹر اور انورٹر کو بھول ہی گئی تھی ۔نہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آتے تھے اور نہ کسی قسم کی پریشانی ہی ہوتی تھی ۔ حسن احمد نے کہاکہ ہماری پارٹی نے ہمیشہ غریب لوگوں کا خیال رکھا ہے اور ان پر آنے والی پریشانی کو دور کیا ہے جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی سہولت کو ختم کرکے پریشان کرنے اور اس کے بعد ایک بار پھر سہولت دینے کا جو ڈرامہ لوگوں کے ساتھ کر رہی ہے اسے دہلی والے خوب سمجھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجلی اور پانی کے معاملے میں ہم نے سبھی صوبوں کو پیچھے کر دیا تھا او ر ہریانہ سے بھی برابر پانی لیا جا رہا تھا ۔ ان سبھی باتوں کو دہلی کے لوگ ابھی بھولے نہیں ہیں۔حسن احمد نے کہا کہ رام لیلا میدان کی ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سبھی لیڈران نے راجیہ سبھا میں اپنی غیر موجودگی کا رونا رویا ہے جو ان کی کمزوری کو واضح کرتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہلی اسمبلی الیکشن قریب آ چکے اب وقت ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کی زہر فشانی کے جواب کو جو اس کے لوگ ہمیشہ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کا جھوٹا منظر پیش کر کے یہ لوگ اس وقت رائے دہندگان کو لبھانے کی کوشش کر رہیں جبکہ اب سے پہلے انہوں نے لوگوں میں فساد پیدا کرنے کی ہی کوشش کی ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ قاری ارشاد، محمود حسن ، محمد معروف، کونسلر حاجی تاج محمد ، محمد عظیم احمد ، غیو ر ملک ، جاوید چودھری ، شاہد رانا ، فرید احمد م تسلیم انصاری،خرم صدیقی اور فاضل کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment