Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:28 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بی ٹی سی کی تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کے ہنگامے کے بعد

 

ڈائٹ پرنسپل اعظم خاں کے عتاب کاشکار

خان اسلان

رام پور،9جنوری(ایس ٹی بیورو) مقررہ دن زبانی امتحان نہ کرانے پرضلع انسی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈٹریننگ (ڈائٹ) میں بی ٹی سی کی تربیت حاصل کرنے والے امیدواروں کے ہنگامے کے بعدپرنسپل ڈاکٹر میراترپاٹھی کابینہ وزیرمحمداعظم خاں کے غصہ کاشکار ہوگئیں ۔جس کے بعدپرنسپل کوطلب کران کی کلاس لگائی اورفوری طورپرضلع کلکٹرکے ذریعہ ان سے عہدہ کاچارج لیکر انسپکٹر آف اسکول مایا دیوی یادوکے سپردکیا۔ ساتھ ہی ضلع کلکٹرنے پرنسپل کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ بیسک تعلیم کے سکریٹری کو سفارش بھیجی ہے۔ واضح رہے کہ ڈائٹ کی پرنسپل طویل عرصہ سے تنازعوں میں گھری ہوئی ہیں کبھی بی آرسی کی تقرری توکبھی شکشا متروں کے امتحانات منعقدکرانے کولیکران پر الزامات لگتے رہے ہیں۔ ڈائٹ کے ٹریننگ امیدواروں کے زبانی امتحان کا معاملہ بھی کئی دن سے گرمایا ہواہے۔ اس سلسلے میں امیدواروں نے کابینہ وزیرکوعرضداشت بھی پیش کی تھی جس میں امتحان کرانے کی گزارش کی گئی تھی۔ گذشتہ رات جب کابینہ وزیرکومعلوم ہوکہ دن بھرزبانی امتحان نہ ہونے کے سبب پریشان امیدوارسردی کے موسم میں دھرنے پربیٹھے ہیں تووہ فوری طورپر دھرنے کی جگہ پہنچے اوراحتجاج کررہے امیدواروں کو 10 جنوری کوہی امتحان کرانے کابھروسہ دلایاجس کے بعدمظاہرین رضامندہوگئے ۔ کابینہ وزیرگیسٹ ہاؤس پہنچے اورانھوں نے ڈائٹ کی پرنسپل ڈاکٹرمیرا ترپاٹھی کوطلب کیااوران پرجم کرغصہ کااظہار کیا۔ساتھ ہی ڈائٹ کی پرنسپل کاچارج فوری طورپرضلع انسپکٹرآف اسکول مایادیوی کے سپردکرنے کے احکامات دئے۔ اب زبانی امتحان انسپکٹر آف اسکول کی نگرانی میں ہوں گے۔ ضلع کلکٹرسی پی ترپاٹھی نے بتایاکہ مقررہ قت پرامتحانات نہ کرانے کے الزام میں پرنسپل کے خلاف کاروائی کیلئے محکمہ بیسک تعلیم کے سکریٹری کولکھاگیاہے ساتھ ہی ان پر عائدکردہ دیگربدعنوانی کے معاملات کی جانچ کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سی ڈی اوامت کشور، افسربیسک تعلیم اے کے تیواری اورایڈیشنل بیسک تعلیم افسرڈاکٹر ایس سی وششٹھ شامل ہیں۔ یہ کمیٹی 7دن کے اندرضلع کلکٹر کواپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

...


Advertisment

Advertisment