Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:27 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دہلی میں اکثریت کے ساتھ سرکار بنانے کیلئے حالات سازگار: امت شاہ


الیکشن سے قبل ریاستی لیڈران کو پڑھایا سبق*مخالفین کے الزامات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں*سینئرلیڈران نے کی شرکت

نئی دہلی، 30دسمبر (ایس ٹی بیورو)دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی میں جان پھونکنے کیلئے پارٹی کے قومی صدر امت شاہ نے آج دہلی بی جے پی کی نوتشکیل ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی میٹنگ ریاستی دفترمیں منعقد کی۔ میٹنگ میں تنظیم کو متحدرکھنے اور دہلی اسمبلی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پارٹی کارکنان کو سبق پڑھایاگیا۔ اس موقع پر امت شاہ نے کہاکہ دہلی میں اکثریت کے ساتھ سرکار بنانے کیلئے حالات سازگار اور موافق ہیں اس لئے ہمیں مخالفین کے الزامات سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2014بی جے پی کیلئے جشن اور فتح کا سال رہا ہے ، مگر یہ پارٹی کارکنان کی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پرقومی جنرل سکریٹری تنظیمی سطح رام لال، مرکزی وزیر وسابق ریاستی صدر ڈاکٹرہرش وردھن، ممبرپارلیمنٹ وانچارج پربھات جھا، ریاستی صدر ستیش اپادھیائے وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ امت شاہ نے مزید کہاکہ آرایس ایس کے قیام سے لے کر بی جے پی تک سبھی کارکنان کا خواب آج پورا ہوا۔ اس سے پہلے بی جے پی نے ملک کو اٹل بہاری واجپئی کی شکل میں وزیراعظم دیا تھا اور اب نریندر مودی کی شکل میں لیڈر دیا ہے، مگر مخالفین کتنا بھی کہیں کہ مودی سرکار کے کام غیراطمینان بخش ہیں ، لیکن عوام نے 4ریاستوں میں بی جے پی کو جیت دلاکر یہ دکھادیا ہے کہ مودی سرکار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اس موقع پر ریاستی صدر ستیش اپادھیائے اور دیگر لوگوں نے امت شاہ کا والہانہ استقبال کیا۔ اپنے خطاب میں اپادھیائے نے کہاکہ بی جے پی کے زیراقتدار تینوں میونسپل کارپوریشن نے دہلی کی اچھی خدمت کی ہے اور اس کی حصولیابیاں بھی قابل تعریف ہیں۔ گذشتہ روز ہی غیرمنظورشدہ کالونیوں کومنظوری دی گئی ہے اور اب یکم جون 2014تک بنی ساری غیرمنظور شدہ کالونیوں کومستقل کیاجائے گا اور تقریباً 60لاکھ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

...


Advertisment

Advertisment