Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

قومی ترقی کیلئے سب کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہوگا


مسلمان مودی حکومت میں واجب حصہ داری کیلئے اشتراک عمل سے کام لیں : صابر علی
نئی دہلی، 30 دسمبر (یو این آئی) سابق ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) صابر علی نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ نریندر مودی کی سرپرستی والی حکومت میں اپنی واجب حصہ داری طے کرنے کے لئے حکومت کے ساتھ پوری طرح تعاون کریں کیونکہ ہمہ جہت قومی ترقی کے لئے سب کو کندھے سے کندھا ملا کر چلنا ہے۔مسٹر علی نے دہلی کے تال کٹورہ اسٹیڈیم میں قومی اتحاد کانفرنس میں مسلم طبقہ کے ہزاروں علماء اور عوام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس لوک سبھا انتخاب کے بعد ملک میں جو سیاسی حالات بنے ہیں، ان میں مسلمانوں کی ذمہ داری ملک کے شہری کے طور پر بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ مسلم طبقہ کو ایک بڑا کردار ادا کرنا ہے تاکہ مجموعی ترقی کے ساتھ مسلمانان ہند کی ترقی کی بھی مضبوط بنیاد تیار ہوسکے۔ راجیہ سبھا کے سابق ممبر نے کہا وزیراعظم کے پچھلے سات مہینے کا کام کاج قابل تعریف رہا ہے جس کسے عملی طور پر مسلمان بھی متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد سے مسٹرمودی نے ہمیشہ 125 کروڑ ہندستانیوں کی بات کی ہے، جس کا مطلب صاف ہے کہ وہ اکثریت اور اقلیتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں مسلم طبقہ اور خاص کر مسلم علماء کو حکومت کو تعاون کے لئے آگے آنا چاہئے۔ اس سے تر قیاتی کاموں میں مسلم طبقہ کے لوگوں کی زیادہ سے زیادہ بھاگیداری اور حصہ داری طے ہو سکے گی۔صابر علی نے تنازعات کی سیاست کرنے والی اور شدت پسند سیاسی پارٹیوں کو زد میں لیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے 67 برسوںں میں ان پارٹیوں نے مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال ہی نہیں کیابلکہ ان کے اندر عدم تحفظ کا احساس بھی پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگر حال اب مسلمان ان کے جھانسے میں نہیں آنے والے نہیں۔ مفتی شوکت علی کی سرپرستی میں منعقدہ اس تقریب میں مفتی وجاہت قاسمی نے کہا کہ آج قوم پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا سازگار ماحول پیدا کریکہ لوگ یکساں طور پر ملک اور قوم کی بھلائی کے لئے اعلی درجے کی سوچ پیدا کریں۔ممبر پارلیمنٹ صابر علی نے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیم اور روزگار کی سب سے زیادہ ضرورت ہے جو لوگ مسلمانوں کو ڈرا کر ووٹ لیتے آئے ہیں انہیں یہ بات سمجھ لینی چاہئے، مسلمان بھی ملک کی ترقیات میں برابر کا حصہ دار اور بھاگیدار بننا چاہتا ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ فرقہ پرستوں کے سوچ کے خلاف متحد ہو کر حکومت میں حصے دار بنیں اور اسی میں مسلمانوں کی ترقی کا راز پنہاں ہے۔

 


 

...


Advertisment

Advertisment