Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 11:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مودی آرایس ایس اور وی ایچ پی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں:ملائم

 

سیفئی،اٹاوہ،30دسمبر(یو این آئی) سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج الزام لگایا ہے کہ مرکز میں برسراقتدار نریندر مودی حکومت آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی ان تمام وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی اور اس نے گذشتہ پارلیمانی الیکشن میں عوام کو جھوٹے خواب دکھائے ہیں۔ انھوں نے الزام لگایا کہ حکومت عوام کے متعلق سنجیدہ نہیں اور وہ فرقہ پرست تنظیم آر ایس ایس اور وی ایچ پی کے خطوط پر عمل کر رہی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس کو ایک سکے کے دورخ بتاتے ہوئے انھوں نے الزام لگایا کہ ان پارٹیوں کو عوام کی پرواہ ہے اور نہ ہی ملک کا خیال ۔ کانگریس اور بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک پسماندگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مسٹر یادو سیفئی مہوتسو میں ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے غیر اہم امور کو اٹھارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام حکومت کی ناکامی سے باخبر ہو گئی ہے ۔ مہنگائی میں کمی اور کرپشن کا خاتمہ کرنے نیز نوجوانوں کے لیے نوکری کے مواقع پیدا کرنے میں مرکزی حکومت ناکام رہی ہے اور اس کی خبر عوام کو ہو چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے جوجھ رہے ہیں۔ لوجہاد اور تبدیلء مذہب کا معاملہ اٹھاتے ہوئے انھوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ایسے کام کرنے والی ہندو تنظیموں کی حفاظت کر رہی ہے۔ایس پی کے سربراہ نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ ختم ہونے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں وزیر اعظم مسلسل حاضر نہیں رہے اور حکومت نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب نہیں دیا۔مسٹر یادو نے بی جے پی کی معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہ یہ صرف بڑے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کے مفاد میں ہے۔ کسانوں اور چھوٹے موٹے صنعتی کاروباریوں پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے اور یہ ملک کے حق میں بہتر نہیں ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment