Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:47 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کالونیوں کو مستقل کرنے پر کانگریس نے اٹھائے سوال

 

895کالونیوں کو کانگریس پہلے ہی دے چکی ہے منظوری، غریبوں کو گمراہ کررہی ہے بی جے پی: لولی*الیکشن میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہے بی جے پی: ہارون یوسف
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 30دسمبر (ایس ٹی بیورو) دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل غیرمنظور شدہ کالونیوں کو مستقل کرنے کے معاملے پر سیاست گرم ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز بی جے پی سرکارنے غیرمنظور شدہ کالونیوں کو مستقل کئے جانے کی منظوری مرکزی سرکار نے مہرلگادی ہے وہیں اسے دوسری سیاسی پارٹیوں نے بی جے پی کا نیا شگوفہ بتایاہے۔کانگریس نے اسے دھوکہ بتایا ہے وہیں عام آدمی پارٹی نے گمراہ کرنے والا ہتھکنڈا بتایا ہے۔ گذشتہ ایک سال قبل تک دہلی میں 15برسوں تک اقتدار پرقابض رہی کانگریس نے بی جے پی پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیاہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے دفترمیں ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی غیرمنظورہ شدہ کالونیوں کے لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے اور شاید الیکشن کے پیش نظر وہ اس طرح کا اعلان کررہی ہے۔ اس موقع پر سی ایل پی لیڈر وسابق وزیرہارون یوسف، سابق ممبرپارلیمنٹ مہابل مشرا، ریاستی ترجمان مکیش شرما اورڈاکٹریوگا نند شاستری وغیرہ موجود تھے۔ اروندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس سرکارنے 895کالونیوں کوپہلے ہی منظوری دے کران کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی کردیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے دوراقتدار میں غیرمنظور شدہ کالونیوں کیلئے 1200کروڑ روپئے خرچ کردیئے تھے اور ان کالونیوں میں سیمنٹ کنکریٹ کی سڑک بنانے سے لے کر سیور لائن اور پینے کے پانی کی پائپ لائن ڈالنے تک کاکام بھی شروع کیاگیا تھا، مگر گذشتہ ایک برسوں میں ان کالونیوں میں ایک بھی پیسے کاکام نہیں ہوا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دونوں غریب مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالونیوں کو مستقل کرنے کیلئے بنائی گئی گائڈ لائن کو بغیر ترمیم کئے کٹ آف ڈیٹ بڑھانے جانے کی کوشش سے یہ سوا ل اٹھتا ہے کہ آخر سرکار کس کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔ مسٹرلولی نے کانگریس کے ذریعہ مستقل کئے گئے کالونیوں سے متعلق دہلی میونسپل کارپوریشن پر لے آؤٹ پلان نہ تیار کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اب بی جے پی برسراقتدار ہے اور تینوں کارپوریشن نے 18مہینے میں صرف 5کالونیوں کا ہی لے آؤٹ پلان تیار کرسکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب سرکار کے ذریعہ اعلان کیاجاتا ہے تب تب توڑ پھوڑ شروع ہو جاتی ہے۔ مگرکانگریس چاہتی ہے کہ غیرمنظورشدہ کالونیوں کے لوگوں کو راحت ملے اور اگر ان کے ساتھ دھوکہ دہی بند نہیں کی جائے گی تو عوام کے درمیان جاکر کانگریس انہیں بے نقاب کرے گی۔سی ایل پی لیڈر وسرکردہ مسلم رہنماہارون یوسف نے کہاکہ بی جے پی نے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ایک ہتھکنڈا اپنایا ہے اور کانگریس سرکار جو کام پہلے کر چکی ہے، اس سے متعلق اعلانات کرکے عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انتخابی فائدہ اٹھانے کیلئے بی جے پی نے یہ اعلان کیاہے جبکہ اس سے قبل عام آدمی پارٹی نے بھی صرف لوگوں سے جھوٹے وعدے کئے تھے اور جب انہیں پورا کرنے کی باری آئی تو وہ چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ہارون یوسف نے کہاکہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں ایک سکّے کے دوپہلو ہیں، اس لئے عوام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment