Today: Thursday, November, 22, 2018 Last Update: 01:24 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سماجوادی سرکارنے غریبوں کے دردپرمرہم لگانے کا کام کیاہے:اعظم خاں

 

رضاانٹرکالج میدان میں خصوصی تقریب کے دوران سماجوادی پینشن اسکیم کے تحت 500افراد کوکارڈتقسیم کئے گئے
خان اسلان

رام پور،27دسمبر(ایس ٹی بیورو) رضاانٹرکالج کے میدان میں سماجوادی پینشن اسکیم کارڈتقسیم کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں کابینہ وزیر محمداعظم خاں اور ضلع کے انچارج وزیرمول چندچوہان کے ذریعہ اسکیم میں شامل500افرادکوپینشن کارڈتقسیم کئے گئے۔اس موقع پرتقریب کو خطاب کرتے ہوئے کابینہ وزیرمحمداعظم خاں نے کہاکہ سماجوادی سرکارنے غریبوں کے دردپر مرہم لگانے کا کام کیاہے مگرجولوگ ترقی کی بات کرتے تھے آج وہ اسے بھول گئے ہیں۔ ایسے لوگ تاریخ کامطالعہ نہیں کرتے اورمن گھڑت واقعہ بیان کرکے لوگوں کوگمراہ کرتے ہیں۔ اعظم خاں نے کہاکہ پرانے کپڑوں پرنئی ٹوپی پہنے سے کوئی مذہب نہیں بدل سکتانہ ہی کوئی کھانے کی تھالی سے مذہب تبدیل ہوسکتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ نفرت کی کھیتی سے محبت نہیں اگتی ملک دلوں کوجوڑنے سے چلتاہے۔ انھوں نے وزیراعظم کانام لئے بغیر کہاکہ بادشاہ جھوٹ نہیں بولتاہے جو جھوٹ بولتاہے وہ بادشاہ نہیں ہوتاہے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب سے قبل کالے دھن واپس لانے، 24گھنٹہ بجلی اورنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے کا وعدہ کیاگیاتھا۔ اعظم خاں نے کہا کہ پاکستان کے پیشاور میں اسکول کے بچوں کے ساتھ جوحادثہ انجام دیاگیااس پر ساری دنیاروئی جگہ جگہ کینڈل مارچ نکالے گئے مگرآسام میں70 لوگوں کاقتل ہوتاہے توملک کابادشاہ خاموش رہتا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس سرکار کے پاس نفرت کامشن ہے۔ ساکشی مہاراج، یوگی ادتیہ ناتھ، نرنجن جیوتی اوربہارکے ایک وزیرنفرت کی کھیتی اگارہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مرکزی سرکارسے اہم ٹھگاہوامحسوس کررہے ہیں یہ سرکاربنے کے بعدبھی لوک سبھااور راجیہ سبھا اپناکام انجام نہیں دے سکی۔ اعظم خاں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بارجمہوریت کمزورہوئی اورآستھاکے نام پرٹھگاگیا۔ انھوں نے کہاکہ میرٹھ،مظفرنگر میں600 کروڑروپیہ کی اسکیموں کاسنگ بنیادہم نے گذشتہ دن سخت سردی ی لہر میں جاکر رکھاہم نے لیپ ٹاپ تقسیم کئے ، بے روزگاری بھتہ دیا، کنیاودھیا دھن ، ہماری بیٹی اوراس کاکل، پڑھیں بیٹیاں بڑھیں بیٹیاں اسکیموں کوچلاکر چیک تقسیم کئے۔ جسے بی جے پی نے غلط بتایاہم لوگوں کے مقدرسنوارنے میں لگے ہیں اور پتھروں کے ہاتھی وپارک نہیں بنوا رہے ہیں۔ کابینہ وزیراعظم خاں نے کہاکہ اگرمظفرنگر میں پختہ مکان اورتعلیم ہوتی تومکان نہیں جلتے ۔ انھوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو پڑھاؤ اگرٹھیلابھی لگاؤگے توتمہارے بچوں کو تعلیم سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم نے بچیوں کیلئے اسکول کھولااوراگلے سال بچوں کیلئے اسکول کھولیں گے۔بات کی تعلیم حاصل کرنے کیلئے یونیورسٹی قائم کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جوہر یونیورسٹی کاقیام نیتاجی کے تعاون کے بغیرممکن نہیں تھا۔ اس سے قبل انچارج وزیر مول چندرچوہان نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے نیتاسرکار میں سینئر وزیر محمداعظم خاں نے جوہر یونیورسٹی بنواکر تعلیم کی نئی روشنی پیدا کی ہے۔ اعظم خاں کی دیکھ ریکھ میں مہاکمبھ میلاہواجو ایک مثال تھا اورجسکی ساری دنیانے ستائش کی تھی۔ اس موقع پرضلع کلکٹر سی پی ترپاٹھی نے بتایاکہ سماجوادی پینشن اسکیم میں چمروہ بلاک کے159سیدنگربلاک کے 100، شا ہ آباد کے 92، ملک کے 90، بلاسپورکے59 لوگوں کوآج پینشن کارڈ دئے جارہے ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ اس اسکیم کے تحت ضلع میں 52 ہزار 52لوگوں کی پینشن منظورکی گئی ہیں ان میں سے اب تک 4200افرادکی پینشن ان کے اکاؤنٹ میں پہنچادی گئی ہے باقی کا کام جاری ہے جو 31دسمبرتک پہنچ جائے گی۔ ضلع کلکٹرنے مزیدبتایاکہ رامپورکی شناخت اب چاقوسے نہیں تعلیم کے شہرسے ہوتی ہے۔25جنوری کوکابینہ وزیراعظم خاں رضانگرسوار میں ڈگری کالج کاسنگھ بنیادرکھیں گے ۔اس موقع پر ارکان اسمبلی وجے سنگھ (ملک)، عرفان احمد (کندرکی)، سابق رکن اسمبلی افروزعلی خاں، ضلع صدر اکھلیش کمار ، چیئرمین میونسپل بورڈ اظہر احمد خاں، چیئرمین ڈی سی بی سلیم قاسم، قاری یٰسین احمدخاں،مکرم رضاخاں عنایتی، عبداللہ اعظم خاں، فصاحت علی شانو نمایاں طورپرموجودتھے۔

 

...


Advertisment

Advertisment