Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

عوام امید بھری نظروں سے عام آدمی پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں

 

نورالہی کالونی میں منعقدہ ایک بڑے جلسے میں بھورے خان کا خطاب
امیر احمد راجہ
نئی دہلی،27،دسمبر(ایس ٹی بیورو) بابر پور اسمبلی حلقہ کے تحت ناتھ گونڈا کی نور الہی کا لونی میں عام آدمی پار ٹی کے امیدوار گوپال رائے کی حمایت میں کل رات ایک عظیم الشان جلسے کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں عام آدمی پار ٹی کے لیڈران یو گیندر یادو،گوپال رائے ،بھورے خان، شیر خان ملک اور دوسرے مقامی لیڈران نے خطاب کیا۔اپنے محبوب رہنما ؤں کو سننے کیلئے جلسے میں گردو نواح کے علا قوں کے علا وہ دور دور سے آئے بڑی تعداد میں لو گوں نے شر کت کی۔اس موقع پر لوگوں کو خطاب کر تے ہوئے بھورے خان نے کہا کہ آج دہلی کے لوگ ان بڑی پارٹیوں کے جھو ٹے وعدوں سے تنگ آکرعام آدمی پار ٹی کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔دہلی کی عوام کو امید ہے کہ عام آدمی پارٹی ہی وہ پار ٹی ہے جو ا نتخابات دوران کئے گئے سبھی وعدوں کو پورا کرتی ہے۔انہوں نے کہا اس کی مثال عام آدمی پار ٹی کا49روزہ دور اقتدار ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور بی جے پی اقتدار کی بھو کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی گندی سیاست کیلئے دہلی کے ماحول کو فر قہ پر ستی کی آگ میں دھکیلنا چا ہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قو می اتحاد کو قائم رکھتے ہو ئے فرقہ پرستوں کو منہ توڑ جواب دینا ہے اور ان کے منصو بوں کو خاک میں ملا نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی سبھی فرقوں اور مذاہب کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔اس موقع پر لو گوں کو خطاب کرتے ہو ئے گوپال رائے نے اروند کجریوال کے 49روزہ دور اقتدار پر تفصیل سے رو شنی ڈا لی انہوں نے کہا کہ بابر پور سبھی70اسمبلی حلقوں میں سب سے پچھڑا ہوا اسمبلی حلقہ ہے یہاں آج تک کوئی خاطر خواہ تر قیاتی کا نہیں کرا ئے گئے ۔انہوں کہا کہ اس حلقے میں اسکولوں ،اسپتا لوں اورکا لجوں کی سخت ضرورت تھی لیکن اس علا قے کے ممبر اسمبلی جن کا تعلق بی جے پی سے تھا اور ہے انہوں نے اس علا قے کے لوگوں کو وو ٹ بینک کے طور پر استعمال کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس علا قے میں بنیادی سہو لیات تک مہیا نہیں ہیں انہوں نے یقین دلا یا کہ صرف عام آدمی پارٹی ان کی ترقی کی ضامن ہے ۔اس موقع پر لوگوں کو خطاب کر تے ہو ئے پارٹی کے سینئر یو گیندر یا دو نے کہا کہ کا نگر یس اور بی جے پی دو نوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی نے جو وعدے عوام سے کئے تھے انہیں پورہ کر نے میں ناکام ثابت ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ سات مہینے گزرنے کے بعد بھی اپنا ایک بھی وعدہ پورہ نہیں کر سکے جبکہ عام آد می پارٹی نے اپنی49روز کی سر کار میں عوم سے کئے گئے وعدے پورے کر کے دکھا ئے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بجلی کے بل آدھے کر نے کی بات کہی تھی سو پوری کی،طبیعت خراب ہو نے کے با وجود بھی اروند کجریوال نے آسس میں آکر بجلی کے بل آدھے کر نے آڈر کئے۔700لیٹر پا نی فری کرا دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم لوک پال بل بھی پاس کر نا چا ہتے تھے لیکن جب یہ بل پاس ہو نے کیلئے ایوان میں لا یا گیا تو کا نگریس اور بی جے پی ممبران ایک ہو گئے جس کے نتیجے میں ہمیں سرکار چھوڑنی پڑی۔انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ انکی غلطی تھی انہیں اس سلسلے میں عوا م سے رائے لینی چاہئے تھی۔انہوں نے لو گوں سے اپیل کی کہ انہیں ایک موقع دیا جائے تاکہ ما ضی کی غلطیوں کو سدھارا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کی پہل خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہو گا ۔اس کیلئے 20,000سیکو رٹی اہلکاروں کو خوا تین کے تحفظ کیلئے تعینات کیا جا ئے گا ۔تام بسوں میں ایک ایک سیکورٹی گارڈ تعینات کیا جائے گا اسکے علا وہ موبائل میں ایک ایسا بٹن لگایا جائے گا جس کا استعمال خواتین کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں کئے جا نے سے اسکی اطلاع مقامی پولیس تک پہنچ جا ئے گی اور وہ جلد سے جلد اس خاتون کی مدد کیلئیے حاضر ہو جائے گی ۔اس کے علا وہ سی سی ٹی وی کیمرے جگہ جگہ لگوا ئے جا ئیں گے تاکہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے گا ،اور یہ سب تبھی ہو سکے گا جب آپ عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment