Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:24 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جن کلیان منچ کے کارکنان نے محکمہ بجلی کا پتلا نذر آتش کیا

 

غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے مشتعل عوام نے بلاتاخیر نظام نہ درست کرنے پر مظاہرہ کی دی دھمکی
یاسرعثمانی
دیوبند،26؍ دسمبر(ایس ٹی بیورو) شہر میں ہو رہی غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی سے مشتعل اترپردیش جن کلیان منچ کے کارکنان نے بجلی محکمہ کا پتلا آگ کے حوالے کر سخت غصہ کا اظہار کیا ۔سماجی تنظیم اترپردیش جن کلیان منچ کے صوبائی صدر چودھری اومپال سنگھ کی قیادت میں شاستری چوک پر جمع ہوکر شہر میں ہو رہی مسلسل غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی پر سخت غصہ کا اظہار کرتے ہوئے بجلی محکمہ کا پتلا آگ کے حوالہ کیا۔ اس موقع پر رام کلا سینی و حاجی فیروز نے کہا کہ پورے شہر میں بلیک آؤٹ جیسی صورتحال بنی ہوئی ہے،جس سے جرائم پیشہ لوگوں کے حوصلے بلند ہیں، لیکن بجلی محکمہ کے افسران پھنکے ٹرانسفارمر تبدیل کرانے کے لئے راضی نہیں ہے۔ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں پینے کے پانی تک کو لوگ ترس گئے ہیں۔انہوں کہا کہ اگر بلا تاخیر بجلی نظام میں درستگی نہ ہوئی تومنچ کارکنان سڑکوں پر اتر کر محکمہ کے خلاف تحریک چلانے اور دھرنادینے پر مجبور ہونگے۔ پتلہ جلانے والوں میں شولال سینی، پنڈت کرشن دت شرما، واجد علی، راج پال، دھرمپال شرما، عمران قریشی، ستیش کشیپ، جگموہن سینی، شولال سینی، راج پال جاٹو، ڈاکٹر بی پی سنگھ وغیرہ شامل رہے۔

...


Advertisment

Advertisment