Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:51 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

راجدھانی کے سکھوں کو لبھانے کیلئے بی جے پی کانیاکھیل

 

راجناتھ سنگھ نے سکھ فساد متاثرین کو 5-5لاکھ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے ہروعدہ پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی*سکھ مخالف فسادات انتہائی افسوسناک: نجیب جنگ *راجدھانی میں سرکار بننے پر متاثرین کو انصاف دلائے گی بی جے پی:اپادھیائے
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 26دسمبر (ایس ٹی بیورو) دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کیلئے اور پارٹی سے جوڑنے کیلئے 1984کے سکھ فسادات متاثرین کوحکومت ہند کے ذریعہ اعلان شدہ رقم کے معاوضہ دینے کا آغاز کرتے ہوئے نیاکھیل کھیلا ہے۔ فساد متاثرین کے ذریعہ سکھ طبقے کو پارٹی سے جوڑنے اور اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے آج تلک وہار میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا اور مرکزی وزیرداخلہ کے ہاتھوں16 متاثرین کو چیک سونپے گئے۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، چیف سکریٹری دیپک موہن سپولیا، بی جے پی کے ریاستی صدر ستیش اپادھیائے، ممبرپارلیمنٹ پرویش ورما اور بی جے پی کے دوسرے لیڈران موجود تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے فساد متاثرہ سکھ خاندانوں کو5-5 لاکھ روپئے کے چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر راجناتھ سنگھ نے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی طرف سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہمیشہ ہی 1984کو فساد متاثرین کیلئے حساس رہی ہے، مگر آج چیک تقسیم کرتے وقت سکھ بہنوں کی آنکھوں میں آنسو دیکھ کر درد ابھر کر سامنے آگیاہے۔ مسٹرسنگھ نے کہاکہ ہماری حکومت ہر طبقے کیلئے پوری طرح مستعدی کامظاہرہ کررہی ہے اورعوامی مفاد میں تیزی سے قدم بڑھارہی ہے۔ مرکزی وزیرداخلہ نے اس موقع پرکسی بھی سیاسی پارٹی کیخلاف کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن یہ ضرور کہا کہ مودی حکومت عوامی مفاد اور قومی مفادات کیلئے تیزی سے قدم اٹھا رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہاکہ 1984کا سانحہ انتہائی افسوسناک تھا اور اسے معاوضے کے ذریعہ نہیں بھلایاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا سانحہ ایک معاشرے اور سماج کیلئے باعث شرمندگی کا باعث بنتی ہے۔ ستیش اپادھیائے نے کہاکہ سکھ فساد متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے بی جے پی ہمیشہ کوشش کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ 30سال کے بعد بھی ایک ماں کے آنکھ میں آنسو دے کر دل روپڑتا ہے، لیکن دہلی میں بی جے پی کی سرکار بننے پر دوسال کے اندر سکھوں کے تمام معاملات کو حل کئے جانے کو ہم یقینی بنائیں گے۔ واضح رہے کہ مرکز میں اقتدار میں آنے کے بعد بی جے پی سرکار نے 1984 کے سکھ فسادات متاثرین کو 5-5 لاکھ روپئے اضافی معاوضہ دیئے جانے کا اعلان کیا تھا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment