Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 09:35 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

نئے سال او رکرسمس کے موقع پر مہاراشٹر میں سخت حفاظتی انتظامات


ممبئی 25 دسمبر (یو این آئی)نئے سال اور کرسمس میں دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ بھی انٹلی جنس ایجنسیوں نے ظاہر کیا تھا۔ انٹلی جنس ایجنسیوں کے ریڈ الرٹ کے بعد آج مہاراشٹر اور ممبئی میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ پولیس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق دہشت گردانہ حملوں کے خطرہ کے پیش نظر ممبئی شہر اور مہاراشٹر میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے تاکہ شرپسند عناصر کسی قسم کی کوئی گڑ بڑی پیدا نہ کر سکے ۔پاکستان کی اسکول پشاور میں دہشت گردانہ حملوں میں ذکی الر حمن کی ضمانت کی منظوری اس کے بعد اس کی حراست پر بھی ملک بھر میں ریڈ الرٹ کر دیا گیا تھا ۔انٹلی جنس ایجنسیوں نے اشارہ دیا تھا کہ حافظ سعید نے دہلی کے دو ہوٹل اور آگرہ دہلی ہائی وے کو اڑانے کی دھمکی دی ہے جس کے بعد ہی ملک بھراور مہاراشٹر میں خصوصی انتظامات کئے گئے تھے، کرسمس کے پیش نظر شہر و مضافات میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے تھے ۔مہاراشٹر میں کرسمس اور سال نو پر دہشت گردانہ حملوں کے خطرہ کی اطلاع ملنے کے بعد کر سمس پر خصوصی حفاظتی انتظامات کر نے کے علاوہ گرجا گھروں کے باہر بھی پولیس دستیتعینات کر دیئے گئے تھے۔ ممبئی میں ہی نہیں بلکہ پورے مہاراشٹر میں عیسائیوں نے عیسی مسیح کے یوم ولادت کا جشن منایا ۔ریاست میں آئی ایس آئی ایس کے فہد شیخ کی اس ٹوئٹ کے بعد کہ گجراتی اکثریتی علاقے اس کے نشانے پر ہیں اور یہاں دہشت گردانہ کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اس پر پولیس نے ریڈ الرٹ کر دیا تھا ۔ گجراتی اکثریتی علاقوں میں پولیس کے بندوبست اور گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ ممبئی کے گجراتی علاقوں اور مہاراشٹر کے گجراتی اکثریتی علاقوں میں پولیس کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اس ٹوئٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ چونکہ ممبئی کے گجراتیوں نے گجرات 2002 مسلم کش فسادات کے لئے مالی امداد فراہم کی ہے، اس لئے انہیں دہشت گرد اپنا ہدف بنائیں گے اور تخریبی کارروائی ان علاقوں میں کی جائے گی جہاں گجراتی آباد ہے۔پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق کر سمس تو بخیر و عافیت گزر گیا ہے لیکن نئے سال کی آمد کو اب کچھ وقت ضرور ہے ایسے میں پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔پولیس والوں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ممبئی پولیس کمشنرر اکیش ماریا نے سخت حفاظتی انتظامات کر نے کا بھی دعوی کیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ممبئی اور مضافات کے مختلف گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔عیسائیوں کا سب سے بڑا مجمع ماہم چرچ میں دیکھا گیا ،جہاں عیسائی برادری کے مرد وخواتین روایتی لباس پہن کر ایک دوسرے کو کرسمس کی مبارک باد پیش کر رہے تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment