Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فرقہ پرست طاقتوں کا جھوٹا پروپیگنڈہ اور فساد کا اثر سہارنپور میں ہار کا سبب : شاہد منظور

 

سہارنپور صدر سیٹ کے ضمنی انتخاب میں انچارج اور کابینہ وزیر نے بڑی تعداد میں ووٹ دینے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا

ایس ایچ حسین

سہارنپور،27ستمبر(ایس ٹی بیورو) سہارنپور صدر سیٹ پر ہوئے ضمنی انتخاب کے انچارج اور ریاستی حکومت میں کابینہ وزیر شاہد منظور نے سہارنپور سیٹ پر فرقہ پرست طاقتوں کے جھوٹے پروپگنڈے اور ووٹوں کی تقسیم کو ہار کا سبب بتاتے ہوئے کہا کہ سہارنپور فساد کا اثر بھی الیکشن پر لازمی دکھائی دیا جسکی وجہ سے نفرت پھیلانے والی طاقتوں نے ووٹ کی تقسیم کرکے اپنا مفاد حاصل کرنے کے لئے ایک طبقہ کو ورغلایا یہی وجہ رہی کہ سماجوادی پارٹی کے امیدوار کو یہاں شکست ہوئی ۔ شاہد منظور یہاں مرکز معارف القرآن میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے قومی صدر ملائم سنگھ یادو اور وزیر اعلی اکھلیش یادو نے انھیں ضمنی انتخاب کے دوران سہارنپور بھیجا تھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی کے تمام لیڈران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ یہاں کی عوام نے بھرپور تعاون کیا اور یہ پہلا الیکشن گذرا جس میں پارٹی امیدوار اور لیڈران کے علاوہ کارکن کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوئی لوگوں نے بھی دل کھول کر سماجوادی پارٹی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا مگر سماجوادی پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ووٹوں کا فرق برقرار رہا اگر ہم ووٹوں کا فرق توڑنے میں کامیاب ہو جاتے تو اس سیٹ پر جیت یقین تھی مگر ہم کوششوں کے باوجود بھی اس میں ناکام ہوئے اسکی اہم وجہ فرقہ پرست طاقتوں کا جھوٹا پروپگنڈہ اور نفرت کی سیاست ہے ۔ شاہد منظور نے کہا کہ سہارنپور ضمنی انتخاب میں سماجوادی پارٹی نے اس شخصیت کو ٹکٹ دیا جسکی شخصیت بے داغ ہے لیکن سنجے گرگ کی شخصیت اور پارٹی کا کام بھی ووٹوں کی تقسیم روک نہیں سکا اگر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ووٹوں میں سے 12سے 15 ہزار ووٹ بھی سماجوادی پارٹی کی طرف آ جاتے تو پارٹی کامیاب ہو جاتی ۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یقینی طور سے سہارنپور فساد کا اثر بھی الیکشن پر دکھائی دیا فرقہ پرست طاقتیں اسی لئے بھائی چارے کو ختم کرتی ہیں ارو نفرت پھیلاتی ہیں تاکہ وہ عوام کی خدمت کئے بغیر لوگوں کو برادری ، مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنا سیاسی فائدہ حاصل کر سکیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی شروع سے اسی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے نفرت پھیلاکر لوگوں کو تقسیم کرنا اس پارٹی کا شیوہ رہا ہے ۔ شاہد منظور نے کہا کہ اسکے باوجود وہ سہارنپور کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے یہاں پہنچے ہیں اور چونکہ انھوں نے الیکشن کے دوران لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ بعد میں وہ ضرور آئیں گے اسی وعدہ کو نبھانے کے لئے وہ آئیں ہیں اور بار بار یہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اس دوران آل انڈیا دینی مدارس بورڈ کے قومی صدر مولانا یعقوب بلند شہری نے کہا کہ اس ہار سے بھی سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے اور ہر ہار کے بعد جیت ہوتی ہے ۔ اس موقعہ پر سماجوا دی پارٹی کے شہر صدر فیضان الرحمن ، راؤ محبوب ، مولانا انوار ، قاری عبدالسبحان ، ڈاکٹر عبدالواحد ، شیخ حیدر رؤف صدیقی ، فیاض گاڑا ، ساجد چودھری وغیرہ موجود رہے ۔

 

...


Advertisment

Advertisment