Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:22 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مظفرنگر ضلع حالیہ دنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے :ضلع مجسٹریٹ

 

سماجی تنظیم’’پریتن‘‘ کے زیر اہتمام پروگرام میں 1090اسکیم سے عوام کو متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازاگیا

مظفرنگر ،24دسمبر(ایس ٹی بیورو)سماجی برائیوں کے خاتمہ نیز حالیہ دنوں میں خواتین کے تحفظ کے لئے کوشاں سماجی تنظیم‘’پریتن‘‘ کے زیر اہتمام آج ایک پروگرام کا انعقاد مہاویر چوک مظفرنگر پر عمل میں آیا، جس میں یوپی حکومت کی 1090اسکیم سے بھی عوام کو متعارف کرایا گیا، مختلف سماجی کارکنان کو اعزاز سے نوازاگیا ، پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما اور ایس ایس پی ایچ این سنگھ نے شرکت کی،اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ، خواتین پولیس عملہ نے خاص طور سے شرکت کی، پروگرام کے آخر میں ڈی ایم اور ایس ایس پی کی موجودگی میں پرکاش چوک پر نئی قائم کردہ پولیس چوکی کا بھی افتتاح عمل میں آیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کوشل راج شرما نے کہا کہ مظفرنگر ضلع حالیہ دنوں میں ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ، اور فساد کے خوفناک دن اب ماضی کی داستاں بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ضلع کے لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ شرپسندوں اور فرقہ پرستوں کی سازشوں میں پھنس کر افواہوں میں یقین کرلیتے ہیں، جس کی تازہ ترین مثال بڈھانہ کے پراسولی گاؤں کا واقعہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس کے باوجود ضلع میں امن پسند لوگوں کی کوششوں سے حالات سازگار ہیں اور کسی بھی واقعہ کی سچائی کو جاننے والے لوگ موجود ہیں۔ایس ایس پی ہری نارائن سنگھ نے کہا کہ مظفرنگر پولیس خواتین کے تحفظ کے لئے برابر کوشاں ہے اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ، انہو ں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ کے لئے یوپی حکومت کی 1090اسکیم اس سمت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ، اس ہیلپ لائن سے بہت مدد لی جاسکتی ہے ، اس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ شکایت کنندہ کی شناخت ظاہر نہیں ہونے دی جاتی ہے ، اس لئے خواتین کو اس کا بھر پور استعمال کرکے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ پریتن کے صدر سمرتھ پرکاش نے کہاکہ ہماری تنظیم سبھی سماجی تنظیموں کے ساتھ ملکر اس سمت میں مستقبل میں بھی کوشش جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام امن پسند شہریوں ، تنظیموں کا شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر تعاون دیتے رہے ہیں، پروگرام میں مختلف سرکردہ سماجی شخصیات کو مومنٹو پیش کرکے اعزاز سے نواز ا گیا جس میں خصوصی طور سے سابق ایم ایل اے سومانش پرکاش، سونیا لوتھرا، اسعدفاروقی،وکاس بالیان ، مولانا محمد موسیٰ قاسمی، گوہر صدیقی، مولانا طاہر قاسمی، وپل بھٹناگر، بینا شرما وغیرہ شامل تھیں، پروگرام میں سابق چیرمین شبھاش شرما، ایس پی سٹی شرون کمار،سی ا و سٹی سنجیو باجپئی، بی ایس اے کوستبھ کمار، کلیم تیاگی،اسعد فاروقی،مولانا موسیٰ قاسمی، وکاس بالیان، ڈاکٹر شمیم الحسن ، محمد اکرم قصار، بی جے پی لیڈر کپل دیو اگروال، بدرالزماں خان، ماسٹر رئیس الدین رانا، ضیاء چودھری، مرشد خان، امیر اعظم ایڈوکیٹ ،گیانی گروچن سنگھ ’وید پرکاش شرما، ہوتی لال شرما، گریما جین، شریندر ملک ، سابق وزیر یوگ راج سنگھ،بی ایس پی لیڈر ابھیشیک چودھری، وغیرہ شامل رہے۔

...


Advertisment

Advertisment