Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:29 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دھمکی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:محمد عارف نسیم

 

محمد عارف نسیم نے جمعیۃ العلماء مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے عہدیداران کو موصول ہونے والی دھمکی کی تفصیلات حاصل کیں اور اس کے فوری بعد ایڈشنل پولیس کمشنر سدانند داتے سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا
ممبئی ، 24 دسمبر (یو این آئی ) جمیعتہ العلما مہاراشٹر (ارشد مدنی)کے عہدیداران کو دھمکی دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اس قسم کا مطالبہ سابق کابینی وزیر و سینئر کانگریس رکن اسمبلی محمد عارف نسیم خان نے ممبئی پولیس سے کیا ۔ سعودی عرب سے عمرہ سے واپسی کے فورا بعد کل ممبئی پہنچے نسیم خان نے شام میں جمعیتہ علما کے دفتر پہنچ کر جہاں جمیعتہ کے ریاستی صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی ،جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی ،نائب صدر مولانا اشتیاق ،احمد قاسمی ، گلزار اعظمی ، سراج خان اور جمعیتہ کے دیگر عہدیداران نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے اس موقع پر بی جے پی رکن اسمبلی آشیش شیلار کی جانب سے جمیعتہ علما پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات اور جمعیت کی قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کو موصول ہونے والی دھمکی کی تفصیلات حاصل کیں اور اس کے فوری بعد ایڈشنل پولیس کمشنر سدانند داتے سے ٹیلیفون پر رابطہ قائم کیا اور مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ۔اطلاعات کے مطابق سدانند داتے نے نسیم خان کو مطلع کیا کہ کرائم برانچ اور مقامی جے جے مارگ پولیس اسٹیشن اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور جلد ہی انہیں اس معاملے کو حل کرنے میں کامیابی حاصل ہو گی۔نسیم خان نے سدانند داتے کی یقین دہانی کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی آشیش شیلار کی جمیعتہ کے خلاف کی گئی زہر افشانی پر سخت الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمیعتہ کی آزادی کی لڑائی میں حصہ لینے کی تاریخ ہے جمیعتہ آزادی سے قبل کی جماعت ہے اور اس کے ذریعے آج تک جمعیۃ کا رول صاف ستھرا رہا ہے آج تک جمیعتہ پر اسطرح کے الزامات تو چھوڑیئے ذرا برابر الزامات عائد نہیں ہوئے ہیں اور جمیعتہ نے اس ملک کی ترقی میں بھی اپنا رول بخوبی نبھایا ہے۔نسیم خان نے مزید کہا کہ جو لوگ آج مسلمانو ں کی نمائندہ تنظیم جمعیۃ کے خلاف اس طرح کے بے بنیادالزمات عائد کر رہے ہیں انہیں اپنے گریباں میں جھانکنا چاہیے کہ وہ اور ان کی پارٹی کس طرح سے ملک بھر میں لوگوں کو بانٹنے کا کام کررہی ہے ۔نسیم خان نے مزید کہا کہ آر ایس ایس کے پروردہ آشیش شیلار نے جو بے بنیاد الزامات جمعیتہ پر عائد کیئے ہیں اس پر آشیش شیلار کی چہار جانب مخالفت ہونی چاہیئے اور اس پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے بے بنیاد الزامات کوئی بھی لگائے اس لیے اسپر بھی روک لگانے کی ضرورت ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جمعیۃ علما ہند کے قانونی کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کو روی پجاری نے جان سے مارنے کی دھمکی فون پر دی تھی جس کے بعد انہوں نے اس کی شکایت مقامی جے جے مارگ پولیس اسٹیشن میں کی تھی ۔ حالانکہ جمیعتہ علما کو یہ بھی شکایت تھی کہ معاملے کے روز گزرنے کے بعد ہی روی پجاری کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی جس کے بعد مسلمانوں میں بھی کافی بے چینی تھی کہ ایک تنظیم جو بے گناہ مسلمانوں کی قانونی مدد کر رہی ہے اس کے سربراہ کو اس طرح گینگسٹر مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں یہ ٹھیک بات نہیں ہے اور اس پر پولیس کو سخت ایکشن لینا چاہیئے ۔ دوسری جانب اس معاملے میں اس وقت بھی ایک نیا مو ڑ آ گیا تھا جب ناگپور میں جاری سرمائی اجلاس کے دوسرے ہفتے میں بی جے پی رکن اسمبلی آشیش شیلار نے جمعیتہ کے تعلق سے ایوان میں زہر افشانی کرنے ہوئے جمیعتہ کے ذمہداران کے خلاف کہا تھا جس کے بعد یہ معاملہ کافی طول پکڑ لیا تھا اور آشیش شیلار کے بیان کی چہار جانب مذمت ہونے لگی تھی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment