Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کانگریس نے ہمیشہ دلتوں اور غریبوں کو عزت دی ہے: پی سی چاکو

 

دہلی کانگریس کی دلتوں کو واپس جوڑنے کی کوشش تیز*دلتوں اور اقلیتوں کے گھر نہیں اجڑنے دے گی کانگریس: لولی
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 22دسمبر (ایس ٹی بیورو) کانگریس نے ہمیشہ دلتوں اور غریبوں کو عزت دی ہے اور غریبوں ودلتوں کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ باتیں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر میں ایس سی/ایس ٹی کے ذریعہ منعقدہ اجلاس میں دہلی کے انچارج پی سی چاکونے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کانگریس نے گذشتہ 15برسوں سے دلتوں اور غریبوں کے فلاح وبہبود کیلئے مختلف اسکیمیں بنائیں جنہیں آج بی جے پی سرکار نے ٹھنڈے بستے میں ڈال دیاہے۔ اس موقع پر آل انڈیاکانگریس کمیٹی کے ایس سی/ایس ٹی فورم کے چیئرمین کے راجو، ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی اور ایس سی/ایس ٹی فورم کے ریاستی چیئرمین شیورام سنگھ نے کیا۔پی سی چاکو نے کہاکہ کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں دلتوں کی فلاح وبہبود کیلئے ان سے متعلقہ سبھی مسائل کے حل کیلئے اپنے منشور میں جگہ دے گی۔ اس موقع پر ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی نے کہاکہ کانگریس اور کانگریسی لیڈران دلتوں اور اقلیتوں کی آبادی کو نہیں اجڑنے دیں گے اور یہ ہماری پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی نے کرکے بھی دکھایا ہے۔ دلتوں کیلئے جو درد آنجہانی اندراگاندھی کے سینے میں تھا وہی دردآج راہل گاندھی کے سینے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے دوراقتدار میں ایس سی/ایس ٹی کے لوگوں کیلئے بہت سی اسکیمیں شروع کی تھیں، جسے آج بی جے پی نظرانداز کررہی ہے۔ اروندرسنگھ لولی نے کہاکہ کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں دلتوں کو مناسب نمائندگی دے گی اور پارٹی کے سبھی کارکنان کو مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل کیلئے کوئی حکمت عملی تیار کی جاسکے۔مسٹرلولی نے کہاکہ کانگریس کی حکمت عملی اور نظریے میں نہ تو پہلے کوئی تبدیلی تھی اور نہ آج اس کی نیت میں کوئی کھوٹ ہے، بلکہ کانگریس جو بھی وعدہ کرتی ہے اسے پورا کرنے میں یقین رکھتی ہے۔آل انڈیاکانگریس کمیٹی کے ایس سی/ایس ٹی فورم کے چیئرمین کے راجونے کہاکہ جہاں کانگریس نے دلتوں کو ہمیشہ عزت دی ہے وہیں دلتوں نے بھی کانگریس کا ساتھ ہے مگرآج موقع پرست پارٹیاں دلتوں پر ڈورے ڈال رہی ہیں، مگراسے سمجھنے کی ضرورت ہے اور دلتوں کو مضبوطی کیساتھ کانگریس کا ساتھ دیناچاہئے۔ ایس سی/ایس ٹی مورچہ کے ریاستی چیئرمین شیورام سنگھ نے کہاکہ دہلی میں جب جب غیرکانگریسی سرکار آئی ہے انہوں نے دلتوں کیلئے کچھ نہیں کیاہے بلکہ ان کا استحصال کیاہے۔ بی جے پی آج دلتوں کیلئے کچھ نہیں کررہی ہے بلکہ اس کے اشارے پر دلت بستیوں کو اجاڑنے کا کام کیاجارہا ہے۔ اس موقع پر ممبراسمبلی جے کشن، سابق ممبراسمبلی ویرسنگھ دھینگان، امریش گوتم، راجیش للوٹھیا، رام چندولیا، رما آریہ،ڈاکٹرایس پی سنگھ، جتیندرکمار، سنیل کمار وغیرہ بطور خاص موجود تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی کے دلت کارکنان بھی موجودتھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment