Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:42 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اقلیتوں کو ان کا حق دینے کیلئے کانگریس پارٹی پابند عہد

 

جھارکھنڈ اقلیتی شعبہ کے کوآرڈی نیٹر قاضی شکیل ایکتا کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران خورشید احمد سید کی یقین دہانی

محمداحمد

نئی دہلی ،27ستمبر ( ایس ٹی بیورو) جھارکھنڈ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تناظر میں آج ریاست میں پارٹی اقلیتی شعبہ کے کنونر قاضی شکیل ایکتا کی سربراہی میں ایک وفد نے پارٹی اقلیتی شعبہ کے چیئرمین خورشید احمد سید سے 24اکبر روڈ پارٹی صدر دفتر دہلی میں ملاقات کی ۔ وفدنے چیئرمین کیساتھ تفصیلی بات چیت میں ان سے ریاست میں اقلیتوں کو ان کی آبادی کے اعتبار سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست کی موجودہ صورتحال سے انہیں واقف کرایا ۔ وفد میں شامل محمد نسیم شاہ ، سلمان خان ، سریش شکلا، بی کے ہری اور پی احمد خان سمیت متعد د لوگ شامل تھے ۔ وفد نے ریاست میں اقلیتوں کی صورتحال سے باخبرکراتے ہوئے خورشید احمد سید کو بتایا کہ کانگریس کی طرف امید بھری نظروں سے ریاست کے مسلمان دیکھ رہے ہیں اور انہیں کانگریس میں اپنا پن نظر آرہا ہے ۔ کانگریس کیلئے ضروری ہے کہ وہ ان کی امیدوں پر کھری اترے اور ان کو اپنا بنا نے کیلئے آگے آئے ۔ خیال رہے کہ قاضی شکیل ایکتا کی قیادت میں اس سے قبل بھی ایک وفد پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی سے مل کر اس بات کا مطالبہ کرچکاہے کہ ریاست میں اقلیتوں کو انکی آبادی کے اعتبار سے ٹکٹ دیا جائے اور اقلیتی لیڈران کو پارٹی کے اس ونگ میں شامل کیا جائے جو فیصلہ لینے والی باڈی ہے ، تاکہ اقلیتوں میں کانگریس پارٹی کے تئیں اعتماد قائم ہو۔ قاضی شکیل ایکتا نے سیاسی تقدیر کو بتایا کہ چیرمین خورشید احمد سید نے ان کی باتوں کو دھیان سے سنا اور انہیں اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ریاست میں اقلیتوں کیساتھ پارٹی پورا انصاف کرے گی ، کیونکہ سیکولرازم کانگریس پارٹی کے خمیر میں ہے ۔اور کانگریس پہلے دن سے اقلیتوں کے حقوق کی لڑائی لڑ رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین خورشید احمد سید نے کہا ہے کہ وہ پارٹی اعلیٰ کمان سے بات کررہے ہیں تاکہ اقلیتی شعبہ سے وابستہ افراد کو پارٹی کی مین باڈی میں شامل کیاجائے جہاں فیصلے ہوتے ۔ جس کے ذریعہ پارٹی اقلیتوں کا درد سمجھ سکے اور ان کیساتھ پورا پوار انصاف ہو۔ شکیل ایکتا نے امید بھری نظروں سے کہا کہ مجھے امیدہے کہ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی اور چیئر مین خورشید احمد سید نے جو وعدہ کیا ہے وہ اسے پورا کریں گے ۔ اور ریاست میں ایک بار پھر کانگریس پارٹی مضبوطی کیساتھ لڑے گی اور پوری طاقت کیساتھ لڑے گی ۔

...


Advertisment

Advertisment