Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 12:44 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تاج سیکورٹی اور ورندابن کی سیکورٹی میں اضافہ

 

ا گرہ،20 دسمبر (یواین ا ئی)انٹلی جنس اداروں کی طرف سے حکومت کو یمنا ایکسپریس وے پر ممکنہ دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں متنبہ کئے جانے کے دو دن بعد اترپردیش نے تاج محل کی سیکورٹی سخت کردی ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ نہیں چھوڑ رہی ہے۔اسی طرح مرکزی انٹلی جنس ایجنسیوں کی طرف سے جاری ایڈائزری کے مدنظر متھرا۔ ورنداون میں بھی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔پولس نے محبت کی اس یادگار کو ایک قلعہ میں تبدیل کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔پولس تاج محل کے اطراف میں رہنے والے افراد اور کام کرنے والوں کی ایک قہرست بھی تیار کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تاج کے اطراف میں کوئی مشتبہ سرگرمی نہ ہونے پائے۔رخصت پذیر ایس ایس پی نے تاج گنج تھانہ کے سربراہ اور سرکل ا فسر کو تاج محل کی سیکورٹی کی ذمہ داری سونپی ہے۔پولس ان افراد کی بھی ایک فہرست تیار کرے گی جو ممنوعہ علاقے میں مناسب اجازت نامہ کے بغیر داخل ہوں گے سرکل افسر (تاج سیکورٹی) اونیش کمار نے ا ج یہاں بتایاکہ پولس اس علاقے کے تمام مکینوں اور دکانداروں کا ریکارڈ تیار کررہی ہے۔ تاج محل بین الاقوامی اہمیت کی حامل یادگار ہے اور حالیہ پیش رفت کے مدنظر اس علاقے کی سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ اس یادگار کو دیکھنے کے لئے ا نے والوں کے لئے ایک محفوظ ماحول برقرار رکھا جاسکے۔مسٹر کمار نے کہاکہ فوٹوگرافروں اور گائیڈوں سے بھی کہاگیا ہے کہ وہ اپنی کمرشیل سرگرمیاں تاج کے 500 میٹر کے دائرہ سے باہر رکھیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اعدادوشمار رکھنے کے سلسلے میں یہ نیا اقدام علاقے میں غیر قانونی قبضہ کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔دریں اثنا پولیس نے یمنا ایکسپریس وے اور متھرا ریفائنری سمیت شہر میں دیگر مقامات کی بھی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آگرہ اور متھرا کے تمام ایس ایس پی اور ایس پی سے کہا گیا ہے کہ وہ ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسی زیادہ بھیڑ بھاڑ والی جگہوں میں پولیس گشت میں اضافہ کردیں۔ اسکولوں میں بھی سیکورٹی انتظامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی انٹلی جنس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ نئی دہلی سے آگرہ شاہراہ پر حملہ ہو سکتا ہے اس لئے ٹول پلازہ سمیت دیگر آسان نشانوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس شہر کے ہوٹلوں پر بھی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے ہوٹل مالکان سے سیکورٹی کے سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا متھر اور ورندا بن کے مندر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ متھرا کے ایس ایس پی منزل سینی نے بتایا کہ یمنا ایکسپریس وے سے ورندا بن میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے۔شری کرشن جنم بھومی کمپلکس میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس گوردھن میں وان گھائی مندر پر بھی خصوصی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔خیال رہے کہ پیر کو پشاور اسکول حملے کے بعد امریکی انٹلی جنس ایجنسی نے ہندوستانی افسران کو بتایا تھا کہ اسلامی شدت پسند ہندوستان پر حملے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں ۔

...


Advertisment

Advertisment