Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:36 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ہم جمہوریت کو کس سمت لے جانا چاہتے ہیں ؟

 

کانگریس کا میڈیا سے سوال، رابرٹ وڈرا -ڈی ایل ایف ڈیل کے صفحات ملنے کی خبروں کے بعد اجے ماکن نے کہاکہ ’ بدنام کرنے کے پیچھے کا مقصد بتائے بی جے پی
محمداحمد

نئی دہلی ، 20دسمبر( ایس ٹی بیورو) ڈی ایل ایف -رابرٹ واڈرا ڈیل کے غائب دو صفحات کے ملنے کی خبروں کے بعد آج کانگریس نے ہریانہ کی موجودہ سرکار پر نشانہ سادھا ہے ۔ پارٹی کے میڈیا انچارج اجے ماکن نے آج نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ ’ افسوس کی بات ہیکہ پہلے اس بات کا پرچار کیا گیا کہ نوٹنگ کے دو صفحات غائب ہوگئے ہیں ۔ اور اب اخبارات کے ذریعہ سے ہی معلوم ہورہا ہے کہ یہ دونوں صفحات سرکار کے پاس موجود ہیں ۔قارئین کو بتادیں کہ گذشتہ روز میڈیا میں سینئر آئی اے ایس مسٹر کھیمکا کے حوالہ سے خبرآئی کہ انہوں نے ایک آرٹی آئی داخل کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ رابرٹ واڈرا اور ڈی ایل ایف ڈیل سے متعلق کاغذات کے دو صفحات کھیمکا کو اس لئے نہیں سونپے جاسکتے ، کیونکہ نوٹنگ کے دو صفحات غائب ہوگئے ہیں ‘، لیکن آج جب میڈیا میں یہ خبرآئی کہ وہ دونوں صفحات مل گئے ہیں اسکے بعد کانگریس نے سرکار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک شخص کو اس لئے کیسے بدنام کیا جاسکتا ہے، کیونکہ اس کا تعلق ایک سیاسی گھرانہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پورے انتخابات میں جس طرح رابرٹ واڈرا کی شخصیت پر کیچڑ اچھالے گئے کیا وہ جائز تھے؟ سرکار سے اس بات کا جواب ملک جاننا چاہتا ہے ۔ مسٹر ماکن کا کہنا تھا کہجب سرکار کے پاس دونوں صفحات موجود ہیں اور کانگریس سرکار مسلسل یہ کہہ رہی تھی کہ غلط کچھ بھی نہیں ہو اہے۔ جو ہوا ہے آئین اورقانون کے دائرے میں ہوا ہے تو اس پر جواب کیوں نہیں دیا جا رہا ہے؟ مسٹر ماکن نے کہا کہ میں اپنے میڈیا دوستوں سے یہ جاننا چاہتا ہو ں کہ کہیں وہ ایک سیاسی پارٹی کے ذریعہ استعمال تو نہیں کئے جارہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ جمہوریت کس سمت میں جارہی ہے اور اسے ہم کس سمت میں لے جار ہے ہیں ۔ مسٹر ماکن نے کہا کہ رابرٹ واڈرا کو بدنام کرنے کے پیچھے کا مقصد بی جے پی کو بتانا ہوگا۔
 

 

...


Advertisment

Advertisment