Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:34 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ترکمان گیٹ حج ہا ؤس میں’’عوامی بیداری پروگرام‘‘کی شاندار تقریب کا نعقاد

 

27دسمبر کو بھی لگایا جا ئے گا خصوصی کیمپ جس میں سبھی طرح کے سرٹیفکٹ فارم بھرے اور جمع کئے جا ئیں گے:ماہ مبین رانا
امیر احمد راجہ

نئی دہلی،20،دسمبر(ایس ٹی بیورو)پبلک ویلفئیر آرگنا ئز یشن(رجسٹرڈ)اور چھتہ لال میاں ریزیڈینٹ ویلفئیر ایسو سی ایشن(رجسٹرڈ)کی جانب سے آج حج منزل ترکمان گیٹ میں"عوامی بیداری پروگرام"کا انعقاد کیا گیا۔جس میں راشن کارڈ ،او بی سی سرٹیفکٹ،ووٹر شنا ختی کارڈ،پیدا ئشی سر ٹیفکٹ،ڈیتھ سر ٹیفکٹ وغیرہ کے متعلق تمام معلو مات فرا ہم کرائی گئیں اور لوگوں کو ان کی اہمیت بتائی گئی۔اس تقریب کی صدارت شمیم احمد سیفی نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور آل انڈیا ائمہ کونسل کے صدرمولانا عمیر الیا سی اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چئیر مین ڈاکٹر پرویز میاں نے شرکت کی ، تقریب میں بطور مقرر مرکزی او بی سی کمیشن کے رکن لوکیش پرساد سنہا اور دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسراشفاق احمد عار فی نے شر کت کی۔تقریب میں نظا مت کے فرائض فرید قریشی نے بحسن خوبی انجام دئے۔تقریب کا آغازحافظ محمد اکرم کے تلا وت کلام پاک اورمعروف نعت خواں شرف نان پاری کی نعت رسول سے کیا گیا۔ اس موقع پرمعزز مہمانان کا پھولوں کے گلد ستے دیکر اور پھولوں کے ہار پہناکر استقبال کیا گیا اور انکی عزت افزائی کی گئی اور انہیں بطور نذرانہ ایک ایک ڈائری بھی پیش کی گئی۔اس مو قع پر لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے چھتہ لال میاں آر ڈبلیو اے کے صدر محمد نعیم ملک نے سر ٹیفکٹ کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور لوگوں کو ان کی اہمیت بتائی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں مذکورہ سر ٹیفکٹ کی قدم قدم پر ضرورت پڑتی ہے اسکے بغیر ہم کہیں بھی جا ئیں ہمارا کام نہیں ہو تا کیو نکہ ہمارے پاس سر ٹیفکٹ نہیں ہو تا۔انہوں نے کہا کہ آمد نی سر ٹیفکٹ کی خصو صاً طلبہ کو قدم قدم پر ضرورت پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج لوگوں کو اسکی اہمت بتانی ضروری ہے اور اس کو بنوا نے کیلئے لوگوں کو بیدار کر نا اس سے بھی زیادہ ضروری ہے۔اشفاق احمد عارفی نے اس اقدام کیلئے ماہ مبین رانا،محمد نعیم ملک اورروشن چراغ کے اس اقدام کی ستائش کی ا نہوں نے کہا کہ حکومت کی ایسی بہت سی پالیسیاں نکلتی رہتی ہیں جس کا لوگوں کو پتہ ہی نہیں چل پاتا ۔انہوں نے کہا کہ ان پالیسیوں کا ایک پمفلٹ چھپواکر لوگوں میں بٹوانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں تک سرکار کی پالیسی ٹھیک ڈھنگ سے پہنچ سکے اور وہ اسے سہی طریقے سے سمجھ سکیں۔ ماہ مبین رانا نے لوگوں کو بتایا کہ انہی سو سائٹیوں کے اشتراک سے 27،دسمبر کو اسی مقام پرایک کیمپ صبح 10بجے سے شام5بجے تک لگایا جا ئے گا جس میں تمام محکموں کے افسران کیمپ میں موجود رہیں گے۔اس کیمپ میں اوبی سی فارم بھی بھروائے اور جمع کرائے جا ئیں گے اس کے علا وہ راشن کارڈ،ووٹر شناختی کارڈ ،آدھار کارڈ وغیرہ کے فارم بھی بھرے اور جمع کرائے جا ئیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصو صی عمیر الیاسی نے کہا یہ ایک اچھی شروعات ہے سبھی لوگوں کو اس کی معلو مات ہو نی چاہئے انہوں نے ماہ مبین رانا ،نعیم ملک اورروشن چراغ کو مبار کبا د دیتے ہوئے عوامی بیداری کیمپ کو عوام کی سہو لیات کیلئے اٹھایا گیا ایک اچھا قدم قراردیا ۔انہوں نے کہا جو کام عوامی مفاد کیلئے کیا جاتا ہے اس کا شمار عبادت میں ہو تا ہے۔ڈاکٹر پرویز میاں نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ آج قوم کو تعلیم کی نہایت ضروت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم تعلیم یا فتہ ہوں گے تو زندگی کے کسی بھی میدان میں پیچھے نہیں رہ سکتے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بدل سکتی ہے بد لنے والا چا ہئے۔انہوں کہا کہ آج دنیا ایک کمپیو ٹر میں سمٹ چکی ہے لیکن اس کیلئے بھی تعلیم کی ضرورت ہے۔شمیم احمد سیفی نے اپنے صدارتی خطبہ میں سر ٹیفکٹ کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہو ئے لوگوں کومکمل معلو مات فراہم کیں اور27،دسمبر کو لگنے والے کیمپ کا زیادہ سے زیادہ لوگوں سے فائدہ اٹھا نے کی اپیل کی ۔تقریب کا اختتام شرف نان پاری کی دعا کے ساتھ کیا گیا۔تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا جن میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment