Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

وزیراعظم کی بنگلہ دیش کے صدر سے ملاقات

 

نئی دہلی، 19 دسمبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں بنگلہ دیش کے صدر محمد عبدالحمید کے ساتھ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات میں تعاون میں اضافہ کے سلسلے میں بات چیت کی۔بنگلہ دیش کے صدر کا دورہ ہند 42 برسوں بعد ایسے وقت ہو رہا ہے جب پارلیمنٹ میں دونوں ممالک کے مابین سرحد پر تبدیل آراضی کے سمجھوتہ کو منظوری دلانے کا عمل شروع ہونے والا ہے۔وزیرخارجہ سشما سوراج نے راشٹرپتی بھون میں مسٹر حمید سے ملاقات کی اور دوپہر میں حیدر آباد ہاؤس میں وزیراعظم مسٹر مودی کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ میں شرکت کی۔ وہ شام کو مسٹر مکھرجی سے ملاقات کرنے سے قبل نائب صدر حامد انصاری اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد سے بھی ملاقات کریں گے۔پانچ روزہ دورہ کے دوران کل دوپہر یہاں پہنچنے پر مسٹر حمید کا ہوائی اڈے پر وزیر مملکت برائے خارجہ جنرل وی کے سنگھ نے ان کا استقبال کیا۔ مہمان صدر نے کل سب سے پہلے راج گھاٹ جا کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔سال 1972 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد کسی صدر کا یہ پہلا دورہ ہند ہے۔ صدر پرنب مکھرجی کی دعوت پر ان کے مہمان بن کر آئے مسٹر حمید کو راشٹرپتی بھون میں ہی ٹھہرایا گیا ہے۔ صدر مسٹر مکھرجی نے گزشتہ مارچ میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔وہ سنیچر کو آگرہ جائیں گے جہاں وہ تاج محل، آگرہ کا قلعہ اور فتح پور سکری کا نظارہ کریں گے۔ اتوار کو اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائیں گے اور شام کو جے پور کے آمیرکا قلعہ اور سٹی پیلیس دیکھیں گے۔ پیر کو وہ کولکاتا جائیں گے جہاں گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی سے ملاقات کے بعد شانتی نکیتن یونیورسٹی جائیں گے۔ اسی دن رات میں وہ کولکاتا سے وطن روانہ ہوجائیں گے۔ہندستان نے مسٹر حمید کے اس دورہ سے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات مضبوط ہونے اور تعاون میں اضافہ کی امید ظاہر کی ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment