Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:36 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

معصوم بچوں کے قاتل ’جہنمی ‘طالبان اسلام کے نام پر دھبہ


نماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران شاہی امام احمد بخاری نے پشاور آرمی اسکول پر حملے کی شدید مذمت کی
نئی دہلی،19 دسمبر (یو این آئی)شاہی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے پشاور کے آرمی اسکول میں طالبان کے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج کہاکہ اسکو ل کے معصوم بچوں کا قتل کرنے والے لوگ اور تنظیمیں اسلام کے نا پر دھبہ ہیں۔امام بخاری نے نماز جمعہ سے قبل اپنے خطاب میں کہاکہ آج کی دنیا میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو پتھر دل ہونے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے قاتل بھی ہیں، جن کے چہروں سے تو لگتا ہیکہ وہ مسلمان ہیں لیکن ایسے لوگ اور ایسی تنظیمیں اپنی مذموم حرکتوں کی وجہ سے انسانیت کے نام پر دھبہ ہیں، جنہیں انسانوں کا خون بہاکر اور قتل عام کرکے ذہنی سکون ملتا ہے۔ ایسی حیوانیت کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہی ہوسکتا ہے۔انہو ں نے کہاکہ دو روز قبل پشاور شہر میں تقریباً 150 بے گناہوں کو دہشت گردوں نے انتہائی سفاکی سے قتل کردیا ۔ اس سانحہ کا سب سے المناک پہلو یہ ہے کہ ہلاک شدگان میں تقریباً 140 اسکولی بچے تھے۔ یہ ایسا دردناک اور ہولناک سانحہ ہے جس کی مذمت کرنے کے لئے الفاظ موجود نہیں ہیں۔ اس واردات میں سب سے زیادہ دکھ اس بات کی ہے کہ اس واقعہ نے پوری دنیا میں اسلام کی شبیہ کو داغدار کردیا ہے۔پشاور میں معصوم بچوں کا خون بہانے والوں نے حیوانیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایسے لوگ اسلام کے پیروکار ہرگز نہیں ہوسکتے۔ بے گناہوں کا قتل کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ طالبان انسانیت کے قاتل ہیں اور انسانیت کے یہ قاتل جہنمی ہیں۔ جنہیں خدا کبھی معاف نہیں کرے گا۔ اسلام کے علمبردار رونگٹے کھڑی کردینے والی ایسی وادات ہرگز نہیں کرتے۔انہو ں نے کہاکہ کیا دہشت گردوں نے قرآن کریم کے اس حکم پر کبھی غور کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 147جو کوئی کسی مومن کو قصداً قتل کر ڈالے اس کی سزا دوزخ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا، اس پر اللہ تعالی کا غضب ہے، اس پر اللہ تعالی نے لعنت کی ہے اور اس کے لئیبڑا عذاب تیار رکھا ہے۔148 قرآن کریم نے واضح ہدایت دی ہے کہ کسی بے گناہ مسلمان کو قتل کرنے والا ہمیشہ جہنم میں رہے گا۔مولانا بخاری نے ان دہشت گردوں کے آقاؤں سے یہ سوال کرتے ہوئے کہاکہ کیا اس ہولناک واردات میں بے گناہ اور معصوم بچوں کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا گیا یہ دہشت گرد یہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ جہاد کررہے ہیں لیکن قرآن کریم کے واضح حکم کی روشنی میں یہ لوگ اپنے لئےآخرت میں جہنم کو ٹھکانا بنارہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان ہو ہندوستان یا دنیا کا کوئی بھی خطہ انسانیت دشمنی پر مبنی کسی بھی ایسی واردات کو انجام دینے کی اجازت نہیں دیتا ہے اور نہ ہی مہذب معاشرہ ایسی حرکتوں کو برداشت کرسکتا ہے۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان میں جو کچھ ہوا ہندوستانی مسلمان غم کی اس گھڑی میں متاثرہ کنبوں اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ عز و جل شہید بچوں کے والدین اور دیگر اعزاء کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ان معصوم اور بے گناہ بچوں کے درجات کو بلند فرمائے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment