Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:31 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تعلیم نفرت کی سبھی دیواریں منہدم کرانسانیت کوپروان چڑھاتی ہے

 

صولت پبلک لائبریری میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں اترپردیش قانون سازکونسل کے بریلی ، مرادآبادگریجویٹ حلقہ سے نومنتخب رکن ڈاکٹرجے پال سنگھ ویستؔ کا اظہار خیال

خان اسلان

رام پور،18دسمبر(ایس ٹی بیورو)تعلیم نفرت کی سبھی دیواریں منہدم کرانسانیت کوپروان چڑھاتی ہے۔ جہاں تعلیم ہوگی وہیں انسانیت پائی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار اترپردیش قانون سازکونسل کے(بریلی ، مرادآباد)گریجویٹ حلقہ سے نومنتخب رکن ڈاکٹرجے پال سنگھ ویستؔ نے کیا۔ ڈاکٹرجے پال سنگھ شہرکی معروف صولت پبلک لائبریری میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کو خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ لائبریری تعلیم کا مرکزہوتی ہے یہ ایسامقام ہے جس سے انسان تعلیم کی بلندیوں کوچھوسکتاہے۔ انھوں نے کہاکہ لائبریری کے بغیر تعلیم کا کوئی مقصد نہیں ہے جوعلم لائبریری سے حاصل ہوتاہے اسے انٹرنیٹ سے حاصل نہیں کیاجاسکتا۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ وہ بنیادی طورپرسیکولرذہنیت کے مالک ہیں۔ یہی سبب ہے کہ انھیں سبھی طبقات کاپیارحاصل ہوا۔انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ جوقرض پیاراوراعتمادکی شکل میںآپ نے مجھے دیاہے میرافرض بنتاہے کہ میں اسے اسی خوش دلی ونیک نیتی سے اداکروں ۔اس موقع پرصولت پبلک لائبریری کے صدرسین شین عالم نے رکن قانون سازکونسل کااستقبال کرتے ہوئے کہاکہ آج صولت لائبریری تمام سیاسی ونظریاتی اختلافات سے اوپراٹھ کرایک ایسے شخص کااستقبال کررہی ہے جونہ صرف ادیب اورشاعرہی نہیں بلکہ تعلیم داں بھی ہے۔انھوں نے کہاکہ صولت لائبریری کایہ شعاررہاہے کہ جب بھی کوئی تعلیم سے منسلک شخصیت یہاں تشریف لائی ہے ہم نے انتہائی خوش دلی کے ساتھ اس کااستقبال کیاہے۔ سین شین عالم نے کہاکہ ڈاکٹرجے پال سنگھ مختلف شعبوں میں اپنی نمایاں پہچان رکھنے کے ساتھ ہی ایک بہترین انسان بھی ہیں۔ ان کی لائبریری آمدعلم دوستی کابین ثبوت ہے۔ اس موقع پرڈاکٹرشریف احمدقریشی، اسراراحمد، آل احمدخاں سرور، جاویدعلی خاں وغیرہ نے بھی استقبالیہ کلمات کہے۔ اس سے قبل لائبریری پہنچنے پرڈاکٹرجے پال سنگھ کادوشالہ اعزازوگل پوشی کرلائبریری صدرومجلس مشاورت کے ارکان نے خیرمقدم کیا ۔ جبکہ مولانامحمدعلی جوہرلائبریری کے فاؤنڈر محمدجیلانی نے بھی مہمان کودوشالہ اعزازپیش کراستقبال کیا۔اس موقع پرارکان مجلس مشاورت شاہدعلی خاں، سیدافتخارطاہر، رضوان احمدصدیقی، ذیشان محمدخاں مرادؔ ،کاشف خاں، دلن خاں بھارت کے علاوہ نعیم نجمی ،سیدزبیرحسن، سہیل زیدی، صدام حسین صدیقی،عبدالجبار، محمدشعیب سمیت بڑی تعدادمیں لوگ موجودتھے۔

...


Advertisment

Advertisment