Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:38 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سی این ٹی ایکٹ اور ایس پی ٹی ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا

 

رانچی۔ 18 دسمبر (یو این آئی) لوک جن شکتی پارٹی کے صدر اور مرکزی وزیر برائے شہری رسدات وعوامی نظام تقسیم رام ولااس پاسوان نے کہاکہجھارکھنڈ میں سی این ٹی ایکٹ اور ایس پی ٹی ایکٹ میں کوئی بھی شخص تبدیلی نہیں کرسکتا۔مسٹر پاسوان نے آج یہاں کہا کہ مخالفین کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے اس لئے وہ عوام میں سی این ٹی ایکٹ اور ایس پی ٹی ایکٹ کے تعلق سے غلط فہمی پیدا کرنے کا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان دونوں ایکٹ میں کوئی بھی شخص تبدیلی کی کوشش کرے گا تو قبائلیوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے ایسی کسی تبدیلی کی پرزور مخالفت کی جائے گی۔مسٹر پاسوان نے کہاکہ جھارکھنڈ میں چار مرحلوں کے الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی ، اے جے ایس یو اور لوک جن شکتی پارٹی کو اکثریت مل چکی ہے او ر پانچویں مرحلہ کے ا لیکشن میں اس اتحاد کو ایک بار پھر عوام کا آشیرواد ملے گا ۔ یہ اتحاد دو تہائی اکثریت کے ساتھ ریاست میں حکومت بنائے گا۔ مرکزی و زیر نے کہاکہ ریاست میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی مستحکم حکومت بنے گی تو یہاں کے لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جائے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment