Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:00 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مودی راج میں نفرت کے پر چارک بے لگام

 

دھرم جاگرن سمیتی کے راجیشور سنگھ نے پھر اگلا زہر ،'21دسمبر 2021تک مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنانے کا عہد ، اس کام سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا: راجیشور

محمداحمد

نئی دہلی ،18دسمبر( ایس ٹی بیورو) دھرم جاگرن سمیتی نے تبدیلی مذہب کے مسئلہ کو اور طول دے دیا ہے۔ کمیٹی کے راجیشور سنگھ نے کھلے عام کہا کہ 2021 تک سب کو ہندو بنا دیا جائے گا۔یوپی میں تبدیلی مذہب کو لیکر سرگرم ہوئے دھرم جاگرن سمیتی کے لیڈر راجیشور سنگھ نے اعلان کیا، '21دسمبر 2021 تک ملک کے تمام مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو بنا دیا جائے گا۔ یہی نہیں، راجیشور سنگھ نے یہ بھی کہا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو ملک میں رہنے کا حق بھی نہیں ہے اور 2021 تک انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ ، اسی سال اگست میں علی گڑھ میں 72 لوگ عیسائیت چھوڑ کر پھر سے ہندو بن گئے تھے۔ 8 دسمبر کو آگرہ میں 200 مسلمانوں کو پھر سے ہندو مذہب میں واپسی کرانے کا ڈرامہ رچا گیا ۔ یہ مکمل پروگرام آر ایس ایس کی سسٹر آرگنائزیشن دھرم جاگرن سمیتی اور بجرنگ دل کے ساتھ مل کر منعقد کیا۔ اس کے تحت قریب 57 مسلم خاندانوں کو واپس ہندو مذہب میں شامل کیا گیا اور پروگرام کو نام دیا گیا ’بزرگوں کی گھر واپسی‘َ۔ اس کے بعد اس تنظیم نے علی گڑھ میں 25 دسمبر کو تقریباً 15 ہزار مسلم۔عیسائیوں کا مذہب تبدیل کرانے کا اعلان کیا تھا، لیکن یوپی پولیس نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بگڑنے کا حوالے دیتے ہوئے اس کو منظوری نہیں دی۔’گھر واپسی‘ کے نام سے ہونے والی اس تقریب میں بی جے پی کے رہنما یوگی آدتیہ ناتھ بھی شامل ہونے والے تھے۔ راجیشور سنگھ نے کہا کہ سارے ٹھاکر میرا احترام کرتے ہیں، میں جس سے جو کہتا ہوں وہ کام کرتا ہے۔ میں راجپوت کا لیڈر ہوں۔ راجپوتوں کے 36 گٹوں میں پہلے نمبر کا آدمی ہوں۔ پورا ملک میرے ساتھ ہیں۔ راجپوت پھر اٹھ رہا ہے۔ اب کوئی اس کام کو روک نہیں سکتا، جس کو آپ تبدیلی مذہب کہہ رہے ہیں، جو مسلمانوں نے راجپوتوں کا کیا تھا وہ ہو رہا ہے۔ کس کی ہمت ہے، یہ سب سیاسی سازش ہے ۔یہ مسلمانوں کا خوف ہے۔ میں مسلمانوں کے خوف سے آپ کو آزاد کر دوں گا۔ کوئی بھی مسلمان مجھ سے نہیں لڑ سکتا ہے۔ میں سارے ہندوستان کو ہندو بناؤں گا۔ پاکستان، افغانستان کو ہندو بناؤں گا۔ گاندھی جی کا بیٹاہری رام مسلمان ہو گیا تو گاندھی جی کے کہنے پر مدن موہن مالویہ نے اس کا شدھی کرن کرایا۔ مہاتما گاندھی جب اپنے بیٹے کی طہارت کروا سکتے ہیں تو میں اپنے مذہب کے لوگوں کا کیوں نہیں کرا سکتا؟

 

 

...


Advertisment

Advertisment