Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:45 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

تاج محل دیکھنے کیلئے چکانی پڑسکتی ہے زیادہ قیمت

 

آگرہ ڈولپمنٹ اتھارٹی نے تاج محل دیکھنے کا ٹکٹ بڑھانے کی پیش کی تجویز،حکومت کررہی ہے سنجیدگی سے غور
آگرہ، 17 دسمبر (یو این ائی) آگرہ ڈولپمنٹ اتھارٹی (اے ڈی اے) نے تاج محل دیکھنے کا ٹکٹ بڑھانے کی تجویز پیش کی ہے جس پر اترپردیش سرکار سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اے ڈی اے کی تجویز اگرمنظور ہوجاتی ہے تو تاج محل کے احاطہ میں داخل ہونے کے لئے غیر ملکی سیلانیوں کو ایک ہزار روپے فیس دینی ہوگی۔ دیسی سیاحوں کو بھی اس کے بعد 20 روپے کے بجائے 50 روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔ اے ڈی اے بورڈ کی پیر کو ہوئی میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری کے لئے سرکار کو راضی کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انٹری فیس میں اضافہ کے بارے میں اب ریاستی سرکار کو حتمی فیصلہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ دیسی سیاحوں سے اس وقت لی جانے والی 20 روپئے کی انٹری فیس میں سے ہندستانی آثار قدیمہ (اے ایس آئی) اور اے ڈی اے دونوں کو 10۔10 روپئے اور غیرملکیوں سے لئے جانے والے 500 روپئے کی داخلہ فیس میں سے 250۔250 روپئے ملتے ہیں۔ داخلہ فیس پر اضافہ ٹیکس واجب الادا ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق انٹری فیس میں اضافہ کی تجویز منظور ہو جاتی ہے تو اے ایس آئی کو پہلے کی طرح دیسی سیاحوں سے 10 روپئے ملیں گے جبکہ اے ڈی اے کو 40 روپئے ملنے لگیں گے۔اسی طرح غیرملکی سیاحوں سے حاصل شدہ ایک ہزار روپئے میں سے اے ڈی اے کو 750 روپئے ملیں گے جبکہ اے ایس آئی کو پہلے کی طرح 250 روپئے ملیں گے۔

...


Advertisment

Advertisment