Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کشمیر میں سرد لہر جاری،درجہ حرارت گر کر صفر

 

سرینگر،17دسمبر(ایجنسیاں)کشمیر میں سرد لہر جاری ہے،یہاں رات کا درجہ حرارت مسلسل نقطۂ انجمادسے نیچے بنا ہوا ہے۔لیہ میں درجہ حرارت گرکرصفرسے 13ڈگری سیلسیس نیچے پر آ گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آج بتایا کہ کارگل میں بھی درجہ حرارت گھٹ کر صفر سے 12.8ڈگری سیلسیس نیچے ہو گیا ہے،یہاں لیہ کے بعد سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ پچھلی رات کے مقابلے لیہ کے کم از کم درجہ حرارت میں تین ڈگری سیلسیس جبکہ کارگل کے کم از کم درجہ حرارت میں دو ڈگری سیلسیس کی گراوٹ درج کی گئی۔اسی طرح، کشمیر کے دیگر حصوں میں بھی رات کا درجہ حرارت بہت کم ہو گیا ہے۔سری نگر میں درجہ حرارت گر کر صفر سے چار ڈگری سیلسیس نیچے آ گیا ہے۔جنوبی کشمیر میں واقع مشہور پہلگام ہل رزورٹ کا درجہ حرارت کم ہو کر صفر سے 6.8ڈگری سیلسیس نیچے آ گیا ہے۔شمالی کشمیر کے مشہور مقام گلمرگ میں درجہ حرارت گر کر صفر سے تین ڈگری سیلسیس نیچے آ گیا ہے،موسم سرما میں یہاں بڑی تعداد میں سیاح سیر سپاٹے کے لئے آتے ہیں۔شمالی کشمیر کے کپواڑا میں درجہ حرارت صفر سے 4.9ڈگری سیلسیس نیچے درج کیا گیا۔قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت صفر سے 3ڈگری سیلسیس نیچے جبکہ کوکرناگ میں کم از کم درجہ حرارت صفر سے 3.6 ڈگری سیلسیس نیچے درج کیا گیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment