Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 09:09 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جمعیۃ کے سلسلے میں میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا:اشیش شیلار

 

ناگپور، 17 دسمبر (یو این آئی )جمعیۃ علماء کے بارے میں مبینہ طورپرقابل اعتراض بیان دینے والے ممبئی بی جے پی کے صدر اور ایم ایل اے اشیش شیلار نے ان سے وابستہ جمعیۃ مخالف بیا ن سے اپنا دامن چھڑاتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے ، جب کہ انہوں نے جمعیۃ علماء کو دہشت گرد تنظیم نہیں کہا اور نہ ہی اس کی قوم پرستی یا کارکردگی و سرگرمی پر کسی شک وشبہ کا اظہار کیا ۔ ممبئی کے مضافا ت باندرہ حلقہ کے بی جے پی ایم ایل اے نے سرمائی اسمبلی اجلاس کے دوران ایک خصوصی ملاقات میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جمعےۃ علمء کے متعلق ان کے نام سے منسوب ایک تنازعہ پیدا کیا گیا اور اس بارے میں میری وضاحت پر توجہ نہیں دی گئی ۔اس تنازعہ کی تفصیلات پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں پہلے دن جو کچھبھی کہا ، اس میں جمعیۃ علمائکے متعلق کوئی منفی بات نہیں کہی ، لیکن جب اس بارے میں کچھ اخبارات میں مجھ سے منسوب کرکے یہ بیان شائع ہوا کہ میں نیجمعےۃ علماء اور اس کی سرگرمیوں کو دہشت گردی سے جوڑا ، تب میں نے اسمبلی میں ہی دوسرے دن پھر بیان دیا جس میں میں نیجمعےۃعلماء سے وابستہ کچھ افراد کے متعلق سوال اٹھایا اور اس بیان میں بھی جو اسمبلی کے ریکارڈ میں موجود ہے ، میں نیجمعےۃ سے وابستہ کچھ لوگوں کے انڈر ورلڈ سے تعلق کا الزام عائد کیا ، یہ بات درست ہے ،لیکن یہ بات بھی حقیقت ہے کہ میں نے جمعےۃ علماء کے متعلق انڈر ورلڈ یا دہشت گردی سے تعلق یا کسی غلط ریمارک کی کوئی بات نہیں کہی۔بی جے پی ممبئی کے صدر اشیش شیلار نے اس مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ وزیر اعلی فڑنویس نے بھی ان سے ملنے والے وفد اور عہدیداران جمیعت سے یہ کہا تھا کہ میں نے جمعےۃ علماء کے خلاف کوئی بھی غلظ یا منفی بات نہیں کہی، البتہجمعےۃ سے وابستہ کچھ لوگوں کے بارے میں میں نے جو کچھ کہا ، اس بارے میں وزیر اعلی نے انکوائری کروانیکا وعدہ کیا ہے۔بی جے پی لیڈر اشیش شیلار نے مزید کہا کہ اس تنازعہ کے سبب ان کی امیج کو مسخ کرنے اور مسلمانوں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، لیکن وہ کسی مذہب فرقہ یا جماعت کے خلاف نہیں ہیں ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment