Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کانگریس ہی دے سکتی ہے مستحکم سرکار

 

عصمت دری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ افسوسناک* برائی سے دوری ہی ’نربھیا‘کو سچّی خراج عقیدت : حسن احمد

نثاراحمد خان

نئی دہلی،16دسمبر (ایس ٹی بیورو) دوسال قبل دہلی میں نربھیا عصمت دری واقعہ کے بعد بھی راجدھانی دہلی میں عصمت دری کی وارداتوں میں کمی واقع نہ ہونا مایوس کن ہے کیونکہ اگر اسے سنجیدگی سے لیاگیاتو پھر آج عصمت دری کے واقعات کہیں بھی پیش نہیں، مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ 16دسمبر 2012 کو نربھیا عصمت دری واقعہ پر سیاست زیادہ کی گئی، اور متاثرہ سے ہمدردی کم تھی۔ چنانچہ ہمیں احتجاج کرنے اور شمع روشن کرنے کے بجائے برائی سے دور رہنا چاہئے اور یہی نربھیا کو سچّی خراج عقیدت ہوگی۔ یہ باتیں کانگریس کے سینئرلیڈر اور مصطفی آباد کے سابق ممبراسمبلی حسن احمدنے نربھیا واقعہ کی دوسری برسی پر اخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں کہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو خواتین کی عزت کرتے ہوئے ان کے تحفظ کی ذمہ داری لینی ہوگی اور خراب لوگوں کو اپنی ذہنیت بدلنی ہوگی تبھی اس طرح کے واقعات پر قابو پایاجاسکتاہے۔ حسن احمدنے آج مصطفی آباد کے 25فٹا روڈ پر انکت ڈےئری پروڈکٹ شاپ کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر حسن احمد نے کہاکہ مجھے معلوم ہواہے کہ سال 2012 کے مقابلے سال 2014میں عصمت دری کی وارداتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور اس کا اعتراف خود دہلی پولس کمشنر بھیم سین بسی نے افسوس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیا ہے، مگر کیا اس سے ان بہنوں کی عزت واپس آجائے گی جو لوٹ لی گئی ہے۔ کیا گزشتہ ایک سال سے دہلی میں حالات خراب ہونے کیلئے عام آدمی کی 49روزہ سرکار ذمہ دار نہیں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قانون نظم و نسق اور دیگر انتظامیہ کیلئے ایک مستحکم سرکار کی ضرورت رہتی ہے، جو صرف کانگریس ہی دے سکتی ہے جبکہ عام لوگوں کو عام عادمی بن کر گمراہ کرنے والی خاص آدمیوں کی عام پارٹی اور ملک میں فرقہ پرستی کا راگ الاپنے والی بی جے پی نے سال بھر میں دہلی کے لوگوں کو کیا دیا ہے یہ سب کو معلوم ہوچکاہے۔ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ان لوگوں کو عوام کو دیئے جانے والے دھوکے کا جواب دیا جائے اور اس کیلئے دہلی کے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔ حسن احمدنے کہاکہ اس بار عام انتخابات میں دہلی کے لوگ کانگریس کو ہی اپنا ووٹ دیں گے اور ہم بھاری جیت درج کرائیں گے۔ حسن احمد نے کہاکہ لوگ اس بات پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ نربھیا والے معاملے کے بعد کیا ریپ میں کمی آئی؟مگر جواب نہیں میں ہی مل رہا ہے اس کی بنیادی وجہ ہے کہ انتظامیہ ناکام ہو گیا ہے اور دہلی میں جنگل راج قائم ہے۔ جرائم پیشہ افراد لوگوں کا قتل ، خواتین کی عصمت دری، حد تو یہ ہے کہ پولس اہلکاروں تک کا قتل کرتے گھوم رہے ہیں،مگر کہیں کوئی کارروائی نظر نہیںآتی ہے اور تعجب اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ جو لوگ دہلی کا ماحول خراب کرنے کیلئے ذمہ دار ہیں وہی لوگ ایک بار پھر دہلی والوں کے مسیحا بننے کے دعویدار ہیں ۔ اس موقع پرمحمد معروف، محمود حسن ایم پی، محمد عظیم احمد، مرزا آصف،اصغر علی انصاری،علی مہدی، پنڈت سریندر شرما،سونو ، جاوید چودھری کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ بھی موجود تھے۔

 

...


Advertisment

Advertisment